ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نیپال میں عمارت کے ملبے سے 3 دن بعد2 افراد کو زندہ نکال لیا گیا

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،نیپال میں زلزلے سے تباہ عمارت کے ملبے تلے سے تین دن بعد ایک خاتون اور ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں ہولناک زلزلہ کی تباہ کاریاں جاری۔ ہر آنکھ اشکبار، ہر دل نوحہ کناں۔دکھ بھری گھڑی میں ایک اچھی خبر بھی ملی۔امدادی کارکنوں کو دوران کھدائی معمولی سے آواز محسوس ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنی کارروائی کو نہایت احتیاط سے جاری رکھا۔ اسی گھنٹوں کے بعد ملبے تلے سے زندہ مرد اور خاتون کو نکال لیا گیا۔ نکالے جانے نوجوان کی عمر 28 برس تک ہے،زخمی خاتون کا ملبے سے باہر نکلنا تھا کہ ہر چہرے پر خوشی عیاں ہوگئی،، لوگوں کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو امڈ آئے۔اس موقع پر رشتے داروں نے خوب خوشی کا اظہار کیا۔ موجود افراد کو زخمی خاتون کی تصویر بھی دکھائی۔نیپال میں دکھ کی اس گھڑی میں ایسی خبر تازہ ہوا کا جھونکا بن کر آئی ہے۔ تین دن بعد ملبے تلے سے زندہ نکلنا معجزے سے کم نہیں۔۔ اس لئے تو کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔

مزید پڑھئے:چانکیا کوتلیہ مکاّری‘عیاری‘فریب‘دھوکا دہی اور منافقت کا بے تاج بادشاہ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…