جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد

datetime 29  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی۔۔۔۔۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفیڈرین کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے حنیف عباسی سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔راولپنڈی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج اختر بہادر نے ایفیڈرین کا کوٹہ حاصل کرکے اسے غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے مقدمے کی سماعت کی اس موقع پر مقدمے کے تمام اآٹھوں ملزمان عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے سماعت کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے حنیف عباسی اور ان کے بھائی باسط عباسی سمیت آٹھوں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ عدالتی فیصلے کے بعد حنیف عباسی نے موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف قائم کردہ مقدمہ انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہے جبکہ اے این ایف نے عدالت میں جو بیان جمع کرایا اس میں تسلیم کیا گیا تھا کہ ہم نے ایفیڈرین کوٹے کا درست استعمال کیا تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔عدالت نے سماعت 12 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے تمام 10 گواہان کو آئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔واضح رہے کہ راولپنڈی کی اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے خلاف 30 جولائی 2012 کو 500 کلو گرام ایفیڈرین کوٹہ حاصل کر کے اس کا غیر قانونی استعمال کرنے پر مقدمہ درج کیا تھ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…