بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

واٹس ایپ میں چند نئے فیچرز متعارف

datetime 17  مارچ‬‮  2018 |

اسلام ٓباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون میں واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو اس میسنجر کو فوری اپ ڈیٹ کرنا آپ کو چند نئے فیچرز کے استعمال کا موقع فراہم کرے گا۔ جی ہاں واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ ان فیچرز میں گروپ ڈسکرپشن کا اضافہ، گروپ کے اراکین کے بارے میں گروپ انفو اسکرین کے ذریعے سرچ کرنے کے ساتھ ساتھ وائس کالز سے آسانی سے ویڈیو کال پر منتقل ہونا قابل ذکر ہے۔

واٹس ایپ کی یہ دلچسپ خفیہ ٹِرک جانتے ہیں؟ خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے گروپ ڈسکرپشن کا فیچر بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا تھا جبکہ وائس اور ویڈیو کالز سوچ کرنے کا آپشن آئی او ایس صارفین کے لیے پہلے متعارف کرایا گیا تھا۔ واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس واٹس ایپ گروپ ڈسکرپشن کے ذریعے صارفین اپنے گروپ کے بارے میں کوئی تعارفی جملہ آسانی سے گروپ پکچر کے نیچے گروپ نام پر کلک کرکے لکھ سکیں گے۔ یہ جملہ لکھنے پر گروپ یں ایک میسج سامنے آئے گا کہ اس رکن نے تعارف کا اضافہ کیا ہے جبکہ اس جملے کو ختم کرنے پر بھی نوٹیفکشن سے گروپ کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔ ایڈمین کے ساتھ ساتھ عام گروپ اراکین بھی ڈسکرپشن کا اضافہ کرسکیں گے۔ صارفین کے مطالبے پر ہی واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ ورژن میں وائس کالز کے دوران ویڈیو کال پر سوئچ ہونے کی سہولت فراہم کی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے آئی او ایس اور ونڈوز صارفین کے لیے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغام کو ڈیلیٹ کرنے کا وقت 8 منٹ اور 32 سیکنڈ سے بڑھا کر ایک گھنٹہ 8 منٹ اور 16 سیکنڈ کردیا ہے۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…