ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وہ قانون بتایا جائے جس سے پارلیمنٹ کو قانون سازی سے روکا جاسکے،سپریم کورٹ

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سپریم کورٹ نے اٹھارہویں اور اکیسویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران پارلیمنٹ کی جانب سے کی گئی قانون سازی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست گزاروں کے وکلاءسے آئینی اور قانونی معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ قانون سازی کی آئینی حیثیت جاننے کی کوشش کررہے ہیں وہ قانون بتایا جائے کہ جس سے پارلیمنٹ کو قانون سازی سے روکا جاسکے ۔ بدھ کے روز چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سترہ رکنی فل کورٹ بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو حامد خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے دلائل میںموقف اختیار کیا کہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی یا سیاستدانوں کا نہیں اداروں کا ہے اگر پارلیمانی کمیشن کو اختیارات دیئے گئے ہیں تو ممکنہ بائیسویں ترمیم کے ذریعے وہ اختیارات کم بھی کئے جاسکتے ہیں اس پر عدالت نے کہا کہ اگر کمیشن کو اداروں سے رپورٹ طلب کرنے کے اختیارات دے دیئے جائیں تو کیا اس سے کارکردگی بہتر ہوگی ۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کیا بہتر نہیں کہ اداروں سے رپورٹ منگوانے اختیار دے دیا جائے پارلیمانی کمیٹی کو اگر کمیشن میں شامل کیا جائے تو کیا کسی کو اس پر اعتراض ہوگا اس پر حامد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کا کام قانون سازی کرنا ہے اور وہ ایسی قانون سازی نہیں کرسکتی جو آزاد عدلیہ اور بنیادی آئینی ڈھانچے کے خلاف ہو ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ہم تو پارلیمنٹ کی قانون سازی کو کالعدم قرار نہیں دے سکتے اب تک عدالت نے ایسا کوئی کام نہیں کیا ہے حامد خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے معاملات میں قانون سازی کو آئین کے تحت پرکھا جاسکتا ہے جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگر ججز تقرری میں اگر پارلیمنٹ کو بھی شامل کرلیا جائے تو کیا قباحت ہے اس پر حامد خان نے کہا کہ بات کسی قباحت کی نہیں بات آئین اور قانون کی ہے پارلیمانی کمیٹی بنا کر جوڈیشل کمیشن کے اختیارات پر جو قدغن لگائی گئی ہے یہ کس طرح سے ممکن ہے کہ جن ججز کی تقرری کا فیصلہ ججز کمیٹی کرے تو اس کو پارلیمان کی کمیٹی کس طرح سے مسترد کرسکتی ہے میں تو کہتا ہوںکہ پارلیمانی کمیٹی سرے سے ہونی ہی نہیں چاہیے یہ پارلیمانی کمیٹی آزاد عدلیہ اور آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے اوراس کے علاوہ یہ بنیادی انسانی حقوق کیخلاف بھی سمجھی جاسکتی ہے اس پر عدالت نے کہا کہ قانون کالعدم قرار دینے کیلئے عدالت اسے آئین کی کسوٹی پر پرکھتی ہے ہم اس علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں جس کا دروازہ بند ہے وکلاءاس معاملے پر عدالت کی معاونت کریں عدالت نے بعد ازاں کیس کی مزید سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کردی اور وکلاءکو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے پر عدالت کی معاونت کریں کہ پارلیمنٹ کی طرف سے کی گئی قانون سازی کو کس طرح کالعدم قرار دیاجاسکتا ہے حامد خان آئندہ سماعت پر بھی دلائل جاری رکھیں گے ۔ در یں اثنا ءلا ہو ر ہا ئی کو رٹ با ر ایسو سی ایشن را ولپنڈی نے18ویں آ ئینی تر میم کے خلا ف در خواست واپس لے لی جو عدا لت نے نمٹا دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…