اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلدیاتی ادارے کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام، اورنگی ٹاؤن میں مکینوں نے منتخب کونسلرز کے خلاف انوکھا احتجاج کرڈالا۔ درجن کے قریب کتے بوریوں میں بند کرکےدفترکے سامنے ڈال دیے۔نجی ٹی وی سما کی رپورٹ کے مطابق بلدیاتی اداروں کی غفلت اور کام چوری سے تنگ آئے کراچی کے عوام نے انوکھا کام کر ڈالا ہے۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں مکینوں نے منتخب کونسلرز کے
خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے رجن کے قریب کتے بوریوں میں بند کرکےٹاؤن آفس کے سامنے ڈال دئیے ہیں۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے ایک سال سے درخواستیں دے رہے ہیں، کونسلرزکہتے ہیں کہ کتوں کو ختم کرنے کے لیے زہریلے کیپسول نہیں ۔شہری بوری بند کتوں کو رکشوں میں ڈال کرکونسلرز کے دفاتر لائے اور احتجاجا ٹاؤن آفس کے دروازے پر زندہ کتوں کوبوریوں میں بند کرکے ڈال دیا گیا۔