تہرا(این این آئی)ایرانی عدالت نے سابق صدر محمود احمدی نڑاد کے انتظامی امور کے معاون خصوصی حمید بقائی کو 15 سال قید کی سزا سنادی ،عرب ٹی وی کے مطابق بقائی کو بہ ظاہر بدعنوانی کے الزام میں پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے مگران کی اس سزا کا اصل سبب کرپشن نہیں بلکہ افریقی ممالک میں ایران کی مداخلت کو بے نقاب کرنا ہے۔ ان پر اصل الزام یہ ہے کہ انہوں نے پاسداران انقلاب کی
بیرون ملک سرگرم القدس ملیشیاکے افریقی ملکوں کے لیے مختص کیے گئے کروڑوں یورو چھپا لیے تھے۔حمید بقائی کی پہلی بار گرفتاری جون 2015ء میں عمل میں لائی گئی اور انہیں بدعنوانی کے الزام میں سات ماہ تک قید رکھا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ حالیہ عرصے کے دوران سابق صدر محمود اٰحمدی نڑاد اور موجودہ حکومت کے درمیان سخت محاذ آرائی کی کیفیت پائی جاتی رہی ہے۔