جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مراکش کی سناء معطا “خوبصورت خاتون خاکروب ” کا خطاب جیت گئی

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراکو (مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش کی 25 سالہ خاتون خاکروب ” سناءمعطاط ” مراکش میں 2018ء کے لیے خوب صورت ترین خاتون خاکروب کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ کچھ عرصہ قبل اس اعزاز کا تاج سر پر سجانے کے بعد سناء کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش میں آئیں۔ ان تصاویر میں وہ خاکروبوں کی سرکاری وردی میں ملبوس نظر آ رہی ہے۔ بعض لوگ تو یہ یقین کرنے پر ہی تیار نہیں کہ جادوئی مسکراہٹ رکھنے والی یہ پرکشش لڑکی ایک خاکروب ہے۔

تاہم سناء جو دو بچوں کی ماں بھی ہے اپنے پیشے پر فخر محسوس کرتی ہے اور اس نے اپنا پیشہ تبدیل کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔ خاکروب خواتین کی ملکہ حسن کا اعزاز حاصل کرنے والی سناء کا کہنا ہے کہ اس نے خاکروبی کا پیشہ اس لیے اپنایا تا کہ وہ خود صاف ستھری رہے اور اپنے بچوں اور شوہر کو اچھی زندگی سے سکے جو بے روزگار ہو گیا ہے۔ سناءکے مطابق اپنے وطن کی سڑکوں کی صفائی اس کے لیے اعزاز کا باعث ہے۔ سناء معطاط کو مراکش میں خواتین خاکروبوں کی ملکہ حسن کا اعزاز صرف اس کی ظاہری کشش اور روشن چہرے کے سبب حاصل نہیں ہوا بلکہ کام میں اس کی مہارت اور نظم و ضبط نے بھی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔ مقابلے کا انعقاد اور خواتین خاکروبوں کو اعزازات سے نوازنے والی کمپنی نے شرط عائد کی تھی کہ خوب صورتی اور صفائی دونوں کا ہونا لازم ہے۔ 21 سالہ بھارتی لڑکی مس ورلڈ 2017 بن گئی

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…