اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

الیکشن کے بعد رضا ربانی کی بڑی روحانی شخصیت کے دربارپر حاضری، ملکی سیاست میں اب کیا کردار ادا کروں گا، پیپلزپارٹی رہنما نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 14  مارچ‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات ملک میں جمہوریت کے تسلسل کی طرف بڑا قدم ہے، وفاقی اکایوں میں ہم آہنگی اور معاشی استحکام سے ہی پاکستان ترقی سکتا ہے، پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت کی علمبردار تھی ہے اور رہے گی، اداروں میں تصادم کی فضا کے خاتمے اور ملکی استحکام کیلئے اپنا مثبت کرداد ادا کرتا رہوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں نجی یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب اور پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

رضا ربانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت کی علمبردار تھی ہے اور رہے گی، بلاول بھٹو شہید بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریے کو آگے بڑھا رہے ہیں، طاقت کا سرچشمہ عوام کے بنیادی نقطے پر پی پی کی جدوجہد جاری رہے گی، پیپلز پارٹی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے، روشن خیال، ترقی پسند سوچ کو آگے بڑھاتا رہوں گا، مزدوروں، کسانوں، طلبہ، محروم اور پسے ہوئے طبقات کی حقوق کی جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہسینیٹ انتخابات ملک میں جمہوریت کے تسلسل کی طرف بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے پیپلز پارٹی اپنے بنیادی اساس کے مطابق آگے بڑھے گی، وفاقی اکایوں میں ہم آہنگی اور معاشی استحکام کیلئے سے ہی پاکستان ترقی سکتا ہے، اداروں میں تصادم کی فضا کے خاتمے اور ملکی استحکام کیلئے اپنا مثبت کرداد ادا کرتا رہوں گا۔ قبل ازیں سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے داتا دربار کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی ترقی اور استحکام کی دعاکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…