اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس ناصر الملک نے کمیشن کی کارروائی پر میڈیا کمنٹس پر میڈیا کو کھری کھری سنا دیں ۔ بدھ کے روز سماعت کے دوران چیف جسٹس ناصر الملک کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی پر کافی بحث ہورہی ہے بعض میڈیا گروپ اپنے فیصلے بھی دے رہے ہیں ضرورت محسوس کی تو کمیشن کی کارروائی بند کمرے میں بھی منتقل کرسکتے ہیں ۔کمیشن نے پہلے ہی میڈیا کو کہہ دیا تھا کہ وہ محتاط رپورٹنگ کریں مگر افسوس ایسا نہیں ہورہا ۔ کمیشن کی کارروائی کو کچھ اور ہی رنگ دیا جارہا ہے بعد ازاں کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس ناصر الملک نے تمام سیاسی جماعتوں کے وکلاءکو چیمبر میں طلب کیا اور ان سے کمیشن کی سماعت کے طریقہ کار بارے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔اس دوران تحریک انصاف کی طرف سے عبدالحفیظ پیرزادہ ، پیپلز پارٹی سے اعتزاز احسن ،(ق)لیگ سے ڈاکٹر خالد رانجھا ، ایم کیو ایم سے حشمت حبیب ایڈووکیٹ ، اے این پی سے افتخار ، جماعت اسلامی کے وکیل بھی چیمبر میں پیش ہوئے ۔
مزید پڑھئے:مردوں کا کمزور لمحہ کونسا ہو تا ہے ؟ ماہرین نے بتا دیا