منگل‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2024 

نومنتخب چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، اپوزیشن اتحادکے صادق سنجرانی اورسلیم مانڈوی والانے کتنے ووٹ لئے؟ حکمران جماعت کو کتنی بڑی شکست ہوئی؟ حتمی نتائج سامنے آگئے

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی 57 اور سلیم مانڈوی والا 54 ووٹ لیکر بالترتیب چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار راجہ ظفر الحق 46 اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار عثمان کاکڑ 44 ووٹ حاصل کرسکے۔نومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پریزائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب خان ناصر اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے نو منتخب چیئرمین نے حلف لیا،

کامیابی کے بعد اپوزیشن ارکان نے اپنے امیدواروں کو گلے لگایا اور مبارکبادیں دیں۔گیلری سب پہ بھاری آصف زرداری اور جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ پرائیڈنگ آفیسر کے منع کرنے کے باوجود کارکن نعرے لگاتے رہے ، جواب میں مسلم لیگ (ن) کے کارکن میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگاتے رہے۔ پیر کو صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے مقرر کردہ پریزائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس دوران خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ کا عمل تقریبا 4 بجے شروع ہوا ۔ سب سے پہلے حافظ عبدالکریم جبکہ آخر میں پریزائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب ناصر نے ووٹ کاسٹ کیا ۔ بعد ازاں گنتی کا عمل شروع ہوا تو اس دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی کے حق میں گیلریوں میں نعرے بازی شروع ہوگئی اور ایوان میں موجود ارکان صادق سنجرانی کو مبارکبادیں دینے لگے، تاہم اس موقع پر پریزائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب ناصر نے تمام ارکان سے کہا کہ وہ آرام سے بیٹھیں ، گنتی مکمل ہونے دیں جیتنے والے کا نام سب کے سامنے آ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا عمل انتہائی خوش اصلوبی کیساتھ ہواہے ۔پریزائیڈنگ آفیسر کی جانب سے روکنے کے باوجود گیلریوں سے نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ گنتی کا عمل مکمل ہوا تو پریزائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب ناصر نے جیتنے والے امیدوار کا اعلان کیا اور بتایا کہ سینیٹ کے 103 ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں کوئی بھی مسترد نہیں ہوا ۔

انہوں نے بتایا کہ صادق سنجرانی 57 ووٹ لیکر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سینیٹر راجہ ظفر الحق 46 ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔اس موقع پر گیلریوں سے سب پر بھاری آصف زرداری ، آصف زرداری جبکہ مسلم لیگ (ن) کے گیلریوں میں موجود کارکنوں نے میاں تیرے جانثار بے شمار، بے شمار کے نعرے لگائے۔ پریزائیڈنگ آفیسر نے گیلری میں موجود دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو نعرے لگانے سے منع کیا لیکن کارکنوں نے کئی منٹ تک نعرے بازی کا سلسلہ جاری رکھا ۔ بعد ازاں پریزائیڈنگ آفیسر کے اعلان کے ساتھ ہی اراکین سینیٹ نے صادق سنجرانی کو مبارکبا د دی ۔

اس موقع پر پریزائیڈنگ آفیسر صادق سنجرانی کو حلف اٹھانے کا کہا۔ گنتی کا عمل مکمل ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ محمد ظفر الحق نے بھی نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے مصافحہ کیا اور کامیابی پر مبارکباد دی۔بعد ازاں صادق سنجرانی نے حلف اٹھایا ان سے پریزائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب خان ناصر نے حلف لیا جس کے بعد نو منتخب چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے گاؤن پہن کر صدارت سنبھال لی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے دونوں امیدواروں عثمان کاکڑ اور سلیم مانڈوی والا کے کاغذات نامزدگی درست قرار دینے کا اعلان کیا اور ووٹنگ کا عمل شروع کرایا۔

بعد ازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے اپوزیشن اتحاد کے امیدوار سلیم مانڈوی والا 54 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار عثمان کاکڑ نے 44ووٹ حاصل کئے جبکہ ایم کیوایم کے سینیٹرز نے کسی کو ووٹ نہیں دیا۔ بعد ازاں نو منتخب چیئرمین صادق سنجرانی نے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا سے حلف لیا ۔ حلف لینے کے بعد چیئرمین سینیٹ نے ایوان کی کارروائی جاری رکھی۔ یاد رہے کہ سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سب سے زیادہ 33ووٹ لیکر سینیٹ کی بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی

اس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے 20، پاکستان تحریک انصاف کے 12، آزاد امیدوار 17، ایم کیو ایم پاکستان کے 5، جے یو آئی ایف کے چار ، نیشنل پارٹی کے 5، مسلم لیگ فنکشنل کا ایک ، جماعت اسلامی کے دو ، اے این پی کا ایک اور بی این پی ایم کا ایک اور بی کے میپ کے 3 ارکان شامل تھے ۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کے چیئرمین کیلئے کامیاب ہونے والے امیدوار صادق سنجرانی کو پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم پاکستان ، فاٹا سمیت دیگر آزاد امیدوارں کی حمایت حاصل تھی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اتحادی جماعتوں جے یو آئی (ایف )، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور جماعت اسلامی کی جانب سے حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہرقیمت پر


اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…