جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

زرداری کی بیماری بنی گالا کے گھر تک پہنچ گئی اور ۔۔۔! صادق سنجرانی کے چیئرمین سینٹ بننے کے بعد ن لیگ کا پہلا باضابطہ شدید ترین ردعمل سامنے آگیا

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)زرداری کی بیماری بنی گالا کے گھر تک پہنچ گئی اور ۔۔۔! صادق سنجرانی کے چیئرمین سینٹ بننے کے بعد ن لیگ کا پہلا باضابطہ شدید ترین ردعمل سامنے آگیا، ن لیگ کے اہم رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری کی بیماری بنی گالا تک پہنچ چکی ہے، انہوں نے کہا کہ زرداری نے یہ کام خوب کیا ہے انہوں نے کہا کہ خان صاحب تم بھی بکتے ہو اور انہوں نے یہ کام کیا ہے،

انہوں نے کہا کہ زرداری نے عمران کو بتایا ہے کہ تمہارا خمیر مشرف کے دورمیں رکھاگیا تھا ، آصف علی زرداری جلد اعلان کرینگے کہ ان کا بھٹو سے بھی کوئی تعلق نہیں ہیں، دریں اثناءپارلیمنٹ کے باہر بھی حکمران جماعت اور اپوزیشن کے کارکنوں میں جھگڑا شروع ہوگیا ہے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی جاری ہے، پارلیمنٹ کے باہر ن لیگ کے جو کارکن جیت کی خوش فہمی میں پھول لیکر آئے تھے ان کو شدید مایوسی کا سامناکرنا پڑا جس کے بعد ان کا اپوزیشن کے کارکنوں کے ساتھ تصادم شروع ہوگیا، پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ماحول شدید گرم ہے جہاں لیگی کارکنان اور جیالوں میں شدید گرما گرمی جاری ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے چیئرمین سینٹ کے عہدے کا حلف اُٹھالیا ہے، حیرت انگیز طورپر چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لئے صادق سنجرانی نے 57ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل راجہ ظفر الحق نے صرف 46ووٹ حاصل کئے ،اس انتخاب کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ مقابلہ انتہائی کانٹے دار ہوگا جبکہ نتیجہ اس کے بالکل برعکس ہی نکلا ، صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ بننے کے لئے 52ووٹوں کی ضرورت تھی جبکہ انہوں نے مطلوبہ تعداد سے بھی 5ووٹ زیادہ حاصل کئے اس طرح حکمران جماعت کے امیدوار راجہ ظفرالحق کو سرپرائز شکست کا سامناکرنا پڑ گیا،چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا الیکشن مقررہ وقت پر شروع ہوا ، جس میں حکمران جماعت ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار برائے چیئرمین سینٹ راجہ ظفر الحق اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے عثمان کاکڑ جبکہ پیپلزپارٹی ،

تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے چیئرمین سینٹ کیلئے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے سلیم مانڈوی والا مدمقابل تھے۔پریذائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب رضا نے سینٹ الیکشن کنڈکٹ کروائے جبکہ پہلا ووٹ حافظ عبدالکریم نے ڈالا۔ پولنگ ختم ہونے کے بعد گنتی کے عمل میں حکمران جماعت ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار برائے چیئرمین سینٹ راجہ ظفر الحق کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اور پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی جو کہ چیئرمین سینٹ کی سیٹ کیلئے امیدوار تھے نے میدان مار لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…