بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

6روز سے لاپتہ 8ویں جماعت کے طالبعلم کی جھاڑیوں سے برہنہ نعش برآمد،اہل علاقہ کا شدید احتجاج ،منیر کا والد پچھلے ماہ ہی فوت ہو ا تھا

datetime 12  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رنگ پور سے 6روز قبل لاپتہ ہونے والے آٹھویں جماعت کے طالب علم کی نعش گریٹر تھل کینال کی جھاڑیوں سے برہنہ حالت میں مل گئی، اہل علاقہ نے کلور کوٹ ،بھکر روڈ ٹائر جلا کر بند کردی ،

واقعات کے مطابق رنگ پور بگھور کا رہائشی 13سالہ یتیم بچہ محمد منیر 6دن سے لاپتہ تھا،جس کی اطلاع پولیس تھانہ نور پور تھل کو دی گئی تھی ۔لاپتہ ہونے والے منیر کی لاش گزشتہ روز گریٹر تھل کینال کی جھاڑیوں سے برہنہ حالت میں ورثا کو مل گئی ،بچے کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس پر اہل علاقہ نے پولیس کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے ٹائر جلا کر بھکر کلورکوٹ روڈ کر ٹریفک کے لئے بند کردیااو ر مقامی پولیس کو نعش اٹھانے سے روک دیا، مقتول محمد منیر آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا جس کا والد ایک ماہ قبل فوت ہو چکا ہے ۔اہل علاقہ نے ڈی پی او خوشاب کے جائے وقوعہ پر آنے تک مقامی پولیس کو نعش نہ اٹھانے دی تاہم ڈی پی او خوشاب غلام جیلانی ٹوانہ نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…