جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں محنت مزدوری کرنیوالا پاکستانی شہری گھر بنانے ، پلاٹ خریدنے کیلئے ہر ماہ اپنے سگے بھائی کو پیسے بھیجتا رہا لیکن جب وہ پاکستان آیا تو بھائی نے ایسا جواب دیا کہ اسکے پاؤں تلے سے زمین ہی نکل گئی

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سگے بھائی نے اپنے بھائی کی زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی، دیار غیر سے پیسے بھجوانے والے کو کنگال کردیا ،لیکن مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی ابھی تک کوئی کارروائی ہوسکی۔ اوورسیز شکایات سیل میں ثبوتوں کے ہمراہ درخواست دے دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق کھاریاں کے رہائشی جاوید اختر سعودی عرب میں مقیم ہیں نے اپنے بھائی کو بغرض پلاٹ خریداری و تعمیر مکان خطیر رقم بھجوائی، یہ رقم کروڑوں میں بنتی ہے۔

ملزم غضنفر ڈار، محمد عمیر اور ریحانہ غضنفر سکنہ جی الیون تھری اسلام آباد نے تمام پلاٹس اپنے نام خریدے اور بعدازاں فروخت بھی کردیئے۔ پیسے بھیجنے کے بینک  ثبوت موجود ہیں لیکن جب پاکستان آکر گھر اور پلاٹ کے بارے میں استفسار کیا تو وہ انکار ی ہوگئے۔ میں نے کل ایک کروڑ 52لاکھ 91ہزار 562روپے بھیجے۔ لیکن پلاٹس ملے نہ مکان، اعتماد کی آڑ میں سگے بھائی نے دھوکہ دیا۔ جاوید اختر نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کیا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…