منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

طالبان کا گڑھ مہمندایجنسی شرپسندوں سے مکمل پاک

datetime 29  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مہمندایجنسی جوایک زمانے میں تحریک طالبان پاکستان کاگڑھ سمجھا جاتا تھا کو شرپسندوں سے مکمل طورپرپاک کردیاگیاہے اورعلاقے میں اب ایک بھی نوگوایریانہیں ہے۔قیام پاکستان کے 4 سال بعد 1951 میں معرض وجودمیں آنے والی مہمندایجنسی فاٹا کے شمالی حصے میں ہے 8 تحصیلوں اورتقریباً 6 لاکھ آبادی پرمشتمل اس ایجنسی کی سرحدیں افغانستان کے صوبہ کنڑ سے ملتی ہیں۔ایف سی حکام اورپولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق 2008 میں ایجنسی میں شرپسندوں جن میں تحریک طالبان مہمند ایجنسی(ٹی ٹی ایم ) اوران کے دوسرے گروپوں کیخلاف بریخانہ ون اورٹوکے نام سے آپریشن شروع کیے گئے تویہ علاقہ مکمل طورپرنوگوایریابن گیاتھااورآئے روزشرپسندلوگوں کی نعشیں سڑکوں پرپھینکتے تھے۔تاہم اب صورتحال یکسرتبدیل ہوگئی ہے اورافغاستان کے سرحدی مقام خاپخ تک پوراعلاقہ ایف سی اورپولیٹیکل انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے۔دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں یہاں کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور 700 کے لگ بھگ افرادشہیدہوچکے ہیں جن میں70 بڑے قبائلی مشران اورملک بھی شامل ہیں۔اب تک ایجنسی میں مجموعی طورپر 184 ایف سی،لیویز،خاصہ دارفورس اوردیگرقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیاہے۔

مزید پڑھئے:بھارت میں پنچایت نے شوہر کے جرم کی انوکھی سزا بیوی کو دیدی



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…