جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

ایک ساتھ تین چھٹیاں، حکومت پاکستان نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانیوں کی موجیں لگ گئیں، ایک ساتھ تین چھٹیاں۔۔حکومت نے زبردست اعلان کر دیا، سرکاری ملازمین کیلئے شاندار خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیوں کا لطف اٹھا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان 23 مارچ بروز جمعۃ المبارک کو ہے حکومت کی جانب سے چھٹی کے اعلان کیساتھ ہی وفاقی سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

وفاقی محکموں کے ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کی عام تعطیل ہوتی ہے جبکہ جمعۃ المبارک کو یوم پاکستان کے حوالے سے چھٹی ہوگی اس طرح وفاقی سرکاری ملازمین تین چھٹیوں کا مزہ لے سکیں گے جبکہ صوبائی محکموں کے ملازمین ان چھٹیوں کا فائدہ حاصل نہیں کر سکیں گے کیونکہ ہفتہ کو انہیں ڈیوٹی پر آنا پڑے گا۔واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اس بار یومِ پاکستان کا تھیم امن کا نشان ہمارا پاکستان رکھا گیا ہے۔ 23مارچ 2018ء کے روز 78ویں یومِ پاکستان کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔ اس بار یومِ پاکستان کا تھیم امن کا نشان ہمارا پاکستان رکھا گیا ہے جس کا پرومو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امن کا نشان ہمارا پاکستان کا مطلب ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ دشمنوں نے راہ سے بھٹکانے کی کوششیں کیں لیکن پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کے بعد تیزی سے مکمل امن کی جانب بڑھ رہا ہے۔ 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر سب سے بڑی تقریب اسلام آباد میں ہو گی،جس میں تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے ساتھ دفاعی ساز وسامان بھی پریڈ کا حصہ ہو گا۔پیرا ٹروپنگ کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کے جنگی جہاز بھی فلائی پاسٹ کریں گے جبکہ جے ایف 17 تھنڈر طیارہ خصوصی کرتب کا مظاہرہ بھی کرے گا۔  حوالے سے چھٹی ہوگی

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…