اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

11 مارچ کو گوجرانوالا میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے تاریخی استقبال کی تیاریاں عروج پر

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر)11 مارچ کو گوجرانوالا میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے تاریخی استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں،گوجرانوالا میں شہبازشریف کا جلسہ پنجاب کی تاریخ رقم کردیگاہم اپنے حلقہ انتخاب سے سینکڑوں کاروں‘ٹریکٹرز‘ٹرالیوں اور موٹرسائیکلوں پرریلی کی صورت میں جلسہ گاہ تک پہنچیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے علاقے کی ترقی کے لئے دن رات جدوجہد کرکے بھاری فنڈنگ سے مختلف منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچائے ہیں

اورانشاء اللہ آئندہ بھی اپنے حلقہ کی تعمیروترقی کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب بھرمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں جتنے میگاپراجیکٹس مکمل ہوئے ہیں اور زیرتعمیرہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ پنجاب کے اہم ضلع گوجرانوالا کی عوام کیلئے 62 ارب سے زائد کے ترقیاتی پراجیکٹس،ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالا کی ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈیشن لاگت 2 ارب 41 کروڑ 60 لاکھ روپے، وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام لاگت 93 کروڑ 64 لاکھ روپے، میڈیکل کالج کا قیام لاگت 95 کروڑ 40 لاکھ روپے، مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کا قیام لاگت 55 کروڑ روپے، ٹراما سینٹر اور گائنی وارڈ کی تعمیر لاگت 24 کروڑ 89 لاکھ روپے، 8 بنیادی اور دیہی مراکز صحت کا قیام لاگت 13 کروڑ 59 لاکھ روپے، تحصیل ہیڈکوارٹر کاموں کی کی تعمیر نو لاگت 8 کروڑ 79 لاکھ روپے، رورل ڈسپنسریز کا قیام لاگت 36 لاکھ روپے، 105 پرائمری تا مڈل، مڈل تا ہائی، اور ہائیر تا سیکنڈری سکولوں کی اپ گریڈیشن نئے اسکولوں کی تعمیر اور بنیادی سہولیات کی فراہمی لاگت ایک ارب 91 کروڑ روپے،گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز اینڈگرلز کاقیام لاگت 90 کروڑ 93 لاکھ روپے،خستہ حال ا سکولوں کی عمارات کی تعمیر و بحالی لاگت 25 کروڑ روپے،

سکولوں میں آئی ٹی لیب کا قیام لاگت 23 کروڑ 30 لاکھ روپے، ای لائبریریز کا قیاملاگت 2 کروڑ 90 لاکھ روپے، خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت 230 کلو میٹر سے زائد دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالیلاگت 3 ارب 56 کروڑ روپے،اہم شاہراہوں کی تعمیر و بحالی لاگت 27ارب 81کروڑ روپے،سیوریج مکینیکل سسٹم کی اپ گریڈیشن پانی اور سیوریج کا جامع نظام لاگت 14 ارب 52 کروڑ روپے، سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز پروگرام کے

تحت ضلع بھر میں اہم ترقیاتی پروجیکٹس کی تکمیل لاگت 3 ارب 25 کروڑ روپے، ای خدمت مرکز کا قیام لاگت 7 کروڑ 80 لاکھ روپے، انسداد دہشتگردی ریسکیو1122،ڈولفن سکواڈ کے دفاتر اور ماڈل پولیس ا سٹیشنز کی تعمیر لاگت ایک ارب 11کروڑ روپے، جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر لاگت 61 کروڑ روپے،سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر لاگت 15 کروڑ 32 لاکھ روپے، گوجرانوالا آرٹس کونسل آڈیٹوریم کا قیاملاگت 9 کروڑ 30 لاکھ روپے، 3

ارب 91 کروڑ روپے سے زائد رقم کی لاگت سے جناح انٹرچینج گوجرانوالاکی تعمیرجہاں روزانہ2 لاکھ 12 ہزار گاڑیوں کی با سہولت آمدورفت سے ایندھن اور وقت کی مد میں سلانہ 54 ملین روپے سے زائد کی بچت،گوجرانوالاسے شیخوپورہ تک 5 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے 43 کلومیٹر دوطرفہ سڑک کی تعمیر 17 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے 55 کنال رقبے پر محیط گکھڑ سپورٹس ارینا کا سنگ بنیاد بھی رکھا جا رہا ہے۔

ایسے بڑے منصوبے ضلع میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی عوام دوست خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنے دورِاقتدارمیں ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف 11مارچ کوگوجرانوالا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیرعلیٰ پنجاب کی گوجرانوالاآمد کوحلقے کے عوام کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ چیئرمین اور کونسلرز حضرات اپنے اپنے علاقوں کے عوامی مسائل بتائیں

تاکہ وزیر ٰعلیٰ پنجاب کو بتا کر عوامی خدمت اور فلاح کے مزیدبڑے بڑے منصوبے منظور ہوسکیں اور ترقی کا سفر ایسے ہی جاری رہے۔ 11مارچ کو عوام کا ایک سمندرگوجرانوالاپہنچے گا تاکہ عوام اپنے قائد کا خطاب سن سکیں گے۔عوام کی ریکارڈ تعداد جلسہ میں شرکت کرکے اپنے قائد میاں شہبازشریف کا حوصلہ بڑھائے گی۔ جلسہ عام کے مثالی انتظامات کئے جارہے ہیں اور ایک جم غفیر جلسہ گاہ میں پہنچ کر مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرے گا۔‎

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…