لاہور (نیوز ڈیسک) دہشتگردوں نے 3 مارچ 2009ءکو لاہور کے لبرٹی چوک میں سری لنکن ٹیم پر حملہ کر کے پاکستانی کرکٹ کی تاریخ پر ایسا دھبہ لگایا جو آج تک نہیں دھل سکا۔ کھلاڑیوں کی بس کو قذافی سٹیڈیم جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ بس ڈرائیور نے گولیوں کی بوچھاڑ میں ہمت اور حوصلے کی نئی داستان لکھی۔ خلیل احمد نے اپنی جان پر کھیل کرمہمان ٹیم کو بحفاظت نکالا۔ اسی دوران چار پولیس اہلکار فرض پر قربان ہو گئے جبکہ دو شہری بھی شہید ہوئے۔ امن کے دشمنوں کا یہ وار کرکٹ پر بھی کاری ضرب ثابت ہوا اور غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان سے منہ موڑ لیا۔ اسی سال نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیموں کا دورہ پاکستان شیڈول تھا لیکن اس حملے کے بعد دونوں ٹیموں نے سیریز ہی منسوخ کر دی۔ یہی نہیں ورلڈ کپ 2011ءکی میزبانی بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش کے ساتھ ساتھ پاکستان کے پاس بھی تھی لیکن اس ناخوشگوار واقعے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ کی میزبانی چار کی بجائے تین ملکوں کے سپرد کر دی۔ یوں پاکستان کے حصے میں آنیوالے سیمی فائنل سمیت 14 میچز باقی تینوں میں بانٹ دیئے گئے۔ پاکستان کے میدان چھ سال سے انٹرنیشنل کرکٹرز کی راہ تک رہے ہیں۔ اب زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد کے ساتھ ہی یہ انتظار بھی ختم ہونے کو ہے۔ پی سی بی اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے درمیان شیڈول طے پا گیا ہے۔ مہمان ٹیم 19 مئی سے یکم جون تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔ تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز شروع ہوتے ہی پاکستان میں چھ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ بھی بحال ہوجائے گی۔
پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، کرکٹ کے ویران میدان پھر سے سجنے کو تیار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ونڈر بوائے
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
پاکستان بھر میں کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
-
750 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لکھ پتی بن گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
-
ہمارا جہاز، طیارہ اوریونٹ کہاں ہے پاکستان کو سب پتہ تھا، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
-
بھائیوں کے سامنے بہن اغوا، بااثر زمیندار کی ڈیرے پر لے جاکر لڑکی کیساتھ زیادتی
-
فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری
-
عمرہ پر جانے والوں کیلئے خوشخبری
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر
-
چار ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ، ایف آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے والے افراد ہوشیار ہوجائیں
-
امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے ویزا پراسیسنگ غیر معینہ مدت تک منجمد کر دی















































