واشنگٹن(این این آئی)امریکی انتظامیہ شمالی کوریا کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش اور ان کے موقف میں اس ڈرامائی موڑ سے حیران ہوئی ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے ملاقات کی دعوت قبول کر لی ہے اور دونوں رہنما رواں سال مئی میں ملاقات کریں گے۔گذشتہ کئی مہینوں کی تند و تیز بیان بازی کے بعد اسے ایک حیرت انگیز پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے افریقی ملک جبوتی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سچی بات یہ ہے کہ اس (پیشکش) سے ہم تھوڑے سے حیران ہوئے ہیں اور اس بات سے بھی کہ شمالی کوریا کے وفد کے ساتھ وہ اس قدر کھلے ذہن سے ملے۔