بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

کیا اس انوکھے فون کو خریدنا پسند کریں گے؟

datetime 10  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ سام سنگ یا ایپل کے اسمارٹ فونز سے تنگ آچکے ہیں اور کسی اور کمپنی کی ڈیوائس آزمانا چاہتے ہیں تو ویوو کا نیا کانسیپٹ فون آپ کو ضرور پسند آئے گا جو بہت جلد آپ کے ہاتھوں میں ہوگا۔ ویوو نے گزشتہ ماہ موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران ایک کانسیپٹ اسمارٹ فون اپیکس متعارف کرایا تھا اور رواں سال کی آخری سہ ماہی میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ایسا اسمارٹ فون آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا ویوو کے عہدیداران نے ایک چینی ٹیک کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ اس انوکھے فون کی پروڈکشن 2018 کے وسط میں شروع ہوجائے گی اور سال کے آخر تک وہ فروخت کے لیے تیار ہوسکتا ہے یا 2019 کی ابتدا میں لوگ اسے خرید سکیں گے۔ اگر یہ فون رواں سال سامنے آتا ہے تو ڈیزائن کے حوالے سے یہ دیگر کمپنیوں کی ڈیوائسز سے بالکل مختلف ہوگا جس میں فرنٹ پر پوری اسکرین ہی ہے، یعنی بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں۔ 6 انچ کی او ایل ای ڈی اسکرین فون کے تمام کونوں پر پھیلی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے فرنٹ کیمرے کو بھی سامنے نہیں دیا گیا بلکہ یہ کسی ٹوسٹر سے نکلنے والے ٹوسٹ کی طرح اوپری حصے سے باہر نکلتا ہے۔ اسی طرح فون اسکرین وائبریشن کے ذریعے زیادہ اونچی آواز پیدا کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کی جانے والی بہترین ڈیوائسز اور یہ پہلا فون ہے جس کی فرنٹ اسکرین کے نصف حصے میں کسی بھی جگہ انگلی رکھ کر فنگرپرنٹ اسکینر کو حرکت میں لایا جاسکتا ہے اور اضافی سیکیورٹی کے لیے دو انگلیوں کو بھی اسکین کیا جاسکتا ہے۔ ابھی یہ تو واضح نہیں کہ اس کی قیمت کیا ہوگی مگر اس چینی کمپنی کے فون عام طور پر سام سنگ یا ایپل کی طرح بہت زیادہ مہنگے نہیں ہوتے۔ اس فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا ۔ کم از کم موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کیے گئے فون میں تو تھا۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…