اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں برسنے کوتیار، کتنے دن بارش ہوگی اور کب سے شروع ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنادی

datetime 9  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتہ کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، فاٹا اور بالائی پنجاب میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد،

کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ پیر سے بدھ کے دوران کوئٹہ، ژوب، لاہور، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آندھی/ گرد آلود ہوائیں اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، سرگودھا، راولپنڈی، ڈی جی خان ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: پاراچنار10، چراٹ06، سیدوشریف04، پشاور(ائیرپورٹ03، سٹی01)، کوہاٹ، دیر03، رسالپور01، پنجاب: میانوالی02، مری، لیہ، سرگودھا، شورکوٹ، کامرہ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استور منفی02، اور سکردو منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتہ کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، فاٹا اور بالائی پنجاب میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…