جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

چیئرمین سینٹ کیلئے (ن) لیگ کی حمایت کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کے مشاورتی اجلاس میں ہوگا‘ فاروق ستار

datetime 9  مارچ‬‮  2018 |

کراچی (آئی این پی) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ کیلئے (ن) لیگ کی حمایت کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کے مشاورتی اجلاس میں ہوگا‘ دو سے تین بڑے وعدے نواز شریف کے دور سے چلے آرہے ہیں‘ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لئے خالد مقبول صدیقی کو مل کر فیصلہ کرنا چاہئے‘ بہادر آباد کا پیپلز پارٹی کی حمایت کا یکطرفہ فیصلہ سنگین غلطی ہوگی‘ میں پارٹی کو بکھرنے نہیں دوں گا ۔

کراچی کے سارے مسائل پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہیں۔ جمعہ کو فاروق ستار نے مسلم لیگ ن کے وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو بکھرنے نہیں دوں گا۔ (ن) لیگ کی حمایت کا فیصلہ رابطہ کمیٹی مشاورتی اجلاس میں ہوگا ملاقات کا بنیادی مقصد چیئرمین‘ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب ہے۔ دو سے تین بڑے وعدے نواز شریف کے دور سے چلے آرہے ہیں بڑا مسئلہ کراچی‘ حیدر آباد پیکج ہے جس پر پیش رفت نہ ہوئی۔ حکومت کے جانے سے پہلے یہ کام ہوا تو حیدر آباد کو ریلیف ملے گا کے پی ٹی کے گیارہ سو ملازمین کی بحالی کے معاملے پر بات ہوئی۔ ناظم آباد میں پاسپورٹ آفس دوبارہ کھلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین‘ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لئے خالد مقبول صدیقی کو مل کر فیصلہ کرنا چاہئے۔ خالد مقبول نے اس معاملے پر مجھ سے مشاورت نہیں کی حیدر آباد میں زمین کا تعین ہوگیا ہے امید ہے اس کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔ میں مانتا ہوں زیادہ تر سینیٹرز خالد مقبول کے پاس ہیں شہلا رضا نے کہا کہ ایم کیو ایم والے ایسے لڑرہے ہیں جیسے کتے بھونکتے ہیں بہادر آباد کا پی پی کی حمایت کا یک طرفہ فیصلہ سنگین غلطی ہوگی میں یہ غلطی نہیں ہونے دوں گا۔ پی پی سے بغیر معافی منگوائے فیصلہ کیا تو ووٹرز کی توہین ہوگی۔ کراچی کے سارے مسائل پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہیں۔ بہادر آباد کے ساتھیوں کو وارننگ دیتا ہوں معافی کے بغیر ووٹ دیا تو کراچی کے لوگوں سے زیادتی ہوگی۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…