جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

پیاز اور لہسن سے سانس میں بو کو فوری دور کریں

datetime 9  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت کتنی شرمندگی ہوتی ہے جب پیاز اور لہسن سے بھرپور غذا کھانے کے بعد کسی سے بات کرتے ہوئے دوسرے فرد کو سانس سے آنے والی بو کے باعث ناک سکیڑتے دیکھتے ہوں؟ پیاز اور لہسن کے بعد سانس میں بو ایک عام مسئلہ ہے اور کافی پریشان کن بھی ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ یہ بو کافی دیر تک منہ میں بسی رہتی ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ کچن میں ہی کچھ ایسی عام چیزیں موجود ہوتی ہیں۔

جو پیاز یا لہسن کی وجہ سے منہ میں بسنے والی بو کو سیکنڈوں میں دور کردیتی ہے؟ سانس میں بو کیوں پیدا ہوتی ہے؟ ویسے یہ جان لیں کہ پیاز اور لہسن میں سلفر کمپاﺅنڈ کا اجتماع یکساں ہوتا ہے جو انہیں مخصوص ذائقہ دیتے ہیں اور جب انہیں چبایا جاتا ہے تو منہ میں ایسے گیس خارج کرنے والے بیکٹریا حرکت میں آتے ہیں جو سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔ یہاں وہ آسان ٹوٹکے جانیں جو اس مسئلے کو فوری حل کردیتے ہیں۔ دودھ پینا طبی جریدے جرنل آف فوڈ سائنسز میں شائع ایک تحقیق کے مطابق دودھ قدرتی طور پر لہسن اور پیاز میں موجود بو پیدا کرنے والے کمپاﺅنڈز کو نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔ درحقیقت بازار میں ملنا والا کھلا دودھ اس بو کو موثر طریقے سے کم کرنے میں ملائی سے پاک دودھ کے مقابلے میں زیادہ مفید ہوتا ہے۔ تو پیاز یا لہسن کی وجہ سے منہ میں بو ہوگئی ہے تو ایک گلاس دودھ پینا اسے دور کرسکتا ہے۔ لیموں لیموں میں موجود ترش ایسڈ منہ میں بس جانے والی پیاز اور لہسن کی بو کو دور کرتا ہے۔ لیموں کی جراثیم کش خصوصیات سانس میں بو کا باعث بننے والے بیکٹریا کو ختم کرتا ہے، بس ایک کھانے کا چمچ لیموں کا عرق لیں اور ایک کپ پانی میں ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس محلول سے دو سے تین بار کلیاں کریں، بو ختم ہوجائے گی۔ بیکنگ سوڈا بیکنگ سوڈا بھی اس بو کو دور کرنے کے لیے ایک موثر گھریلو ٹوٹکا ہے، ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا گرم پانی اور چٹکی بھر نمک کے ساتھ ملائیں اور اس محلول سے کلیاں کریں۔

اور اس وقت تک کریں جب تک بو دور نہیں ہوجاتی۔ سانس میں بو سنگین امراض کی علامت چینی کھائیں چینی بھ ایک بہترین حل ہے، اس مین موجود اجزاءسانس میں بو کو بڑھانے والے بیکٹریا کے خاتمے میں مدد دیتے ہیں۔ کچھ مقدار میں چینی کو منہ میں ڈالیں اور چبانے سے پہلے کچھ دیر تک اسے ایسے ہی رکھیں۔ سیب سیبوں میں موجود قدرتی انزائمے سلفر کمپاﺅنڈ کو ٹکڑے کرکے پیاز یا لہسن سے ہونے والی سانس کی بو کے خلاف مقابلہ کرتے ہیں۔ تو ایک گلاس سیب کا جوس پی لیں یا ایک سیب ہی کھالیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…