اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی امریکی شرائط تسلیم ،جوہری و میزائل پروگرام ترک ،کم جونگ اِن کی ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت، امریکی صدر نے بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 9  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت، ٹرمپ نے دعوت قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی میں نیا موڑ آگیا ہے اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دی گئی جو ٹرمپ کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے۔

اس سے قبل شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا سیشن بھی ہو چکا ہے جس میں جنوبی کوریا کے سربراہ کی جانب سے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے نام ایک خط بھی بھیجا گیا تھا ۔ امریکی صدر سے ملاقات کیلئے شمالی کوریا کے ایک اعلیٰ اہلکارنے شمالی کوریا کے سربراہ کی جانب سے ایک خط پہنچایا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شمالی کوریا کے سربراہ جوہری ہتھیاروں اور میزائلوں کا پروگرام ترک کرنے اور جوہری ہتھیاروں کے صفائی کے لیے بھی تیار ہیں۔ترجمان وائٹ ہاوس سارہ سینڈرزکے مطابق جنوبی کوریا کا وفد امریکی صدرٹرمپ سے جلد ملنا چاہتا ہے، ملاقات کا وقت اورجگہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، وفد سمیت جنوبی کوریا کے سربراہ کی ٹرمپ سے ملاقات مئی میں ہوسکتی ہے، ملاقات میں جوہری ہتھیاروں میں کمی پربات ہوگی جب کہ کسی بھی معاہدے تک شمالی کوریا پرلگی پابندیاں برقراررہیں گی۔اب تک امریکا کے کسی بھی صدرکی شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی یہ پہلی ملاقات ہوگی جوبہت اہم تصور کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا کشیدگی کے دوران ہائیڈروجن بم کا تجربہ کر چکا ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا پر ایٹمی و میزائل پروگرام ترک کرنے کیلئے مسلسل دبائو ڈالا جا رہا تھا اور اسی سلسلے میں امریکہ نے شمالی کوریا پر کئی پابندیاں بھی عائد کر دی تھیں۔

شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی و میزائل تجربات پر سلامتی کونسل کا اجلاس بھی ہو چکا ہے ۔ خیال رہے کہ چین کی جانب سے شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی پر امریکہ کو نرم رویہ اختیار کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی تجویز دی جا چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…