بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک شخص کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈے دیکھ کر ڈاکٹرز حیران رہ گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں ایک 46 سالہ شخص 6 ماہ شدید سردرد، دورے اور متلی برداشت کرنے کے بعد ہسپتال پہنچا تو ڈاکٹرز نے اس کے سر کا ایم آر آئی سکین کیا ۔ رپورٹ آنے پر ڈاکٹر اس کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈے دیکھ کر حیران رہ گئے۔بعد ازاں انتہائی مشکل آپریشن کرکے دماغ سے کیچوے کے انڈے نکال دیئے گئے۔ برطانوی میڈیا
کے مطابق ان میں سے کئی انڈوں میں سے ٹیپ ورم کے بچے بھی نکل پڑے تھے جن کی لمبائی ایک سینٹی میٹر تک پہنچ گئی تھی۔ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر کیچوے کے انڈے کچا یا کم پکا ہوا گوشت کھانے کی وجہ سے مریض کے جسم میں داخل ہوئے اور خون کے ذریعے دماغ تک جاپہنچے۔ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے بڑی احتیاط سے تمام انڈے اْس شخص کے دماغ سے نکال لئے اور دماغ میں رہ جانیوالے کیڑوں کو بعد میں دواؤں کے ذریعے ختم کیا گیا۔