اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے،نوازشریف

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ۔ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے ۔ عوام اور پارلیمنٹ نے ملک سے جمہوری عمل کو ناکام بنانے کی سازش مسترد کردی ۔ بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات پر تعمیری مذاکرات کے خواہاں ہیں۔ جموں و کشمیر کا تنازع پاک بھارت تعلقات میں بنیادی مسئلہ ہے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کے عوام او ر حکومت سعودی عر ب کو اہمیت دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے سعودی عرب کیخلاف جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے یمن پر اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہاکہ سعودی عرب کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے۔ دورے کے دوران خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی اور ان سے یمن کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں حکومت پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوا ل کے جواب میں وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت نے مذاکرات کے عمل کو یکطرفہ طورپر ختم کیا ہے اور بھارت کی طرف سے مذاکرات کی بحالی کی کوششیں نہیں کی جارہی ہیں انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیر کا تنازع پاک بھارت تعلقات میں بنیادی مسئلہ ہے بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات پر تعمیری مذاکرات کے خواہاں ہیں ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہاکہ عوام اور پارلیمنٹ نے ملک سے جمہوری عمل کو ناکام بنانے کی سازش مسترد کردی



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…