ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے مٹھی میں بچوں کی ہلاکت پر سیکرٹری صحت سندھ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی‘ 15روز میں رپورٹ طلب

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )  سپریم کورٹ نے مٹھی میں بچوں کی ہلاکت از خود نوٹس کیس میں سیکرٹری صحت سندھ کی رپورٹ غیر اطمینان بخش قرار دیدیا جبکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ہیں کہ بچوں کی اموات کی وجہ جاننے کی تحقیقات ہونی چاہیے‘ماہرین اس معاملے کاجائزہ لے سکتے ہیں‘کل بچوں کی اموات زائدالمیعاد ٹیکے لگنے سے ہوئی،جوبچے مرچکے وہ پھول تھے ان کوواپس نہیں لاسکتے۔

بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے تھرکے علاقے مٹھی میں بچوں کی ہلاکت کے معاملے کی سماعت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ بچوں کی اموات کی وجہ جاننے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ماہرین اس معاملے کاجائزہ لے سکتے ہیں،عدالت نے بچوں کی اموات کی وجہ جاننے کے لیے کمیٹی 15روز میں رپورٹ طلب کرلی ۔ بدھ کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سیکریٹری صحت نے عدالت کو بتایا کہ مٹھی میں بچوں کی اموات کے وجوہات جاننے کے لیے ماہر ڈاکٹرز پر مبنی کمیٹی تشکیل دے دیتے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کل بچوں کی اموات زائدالمیعاد ٹیکے لگنے سے ہوئی،جوبچے مرچکے وہ پھول تھے ان کوواپس نہیں لاسکتے۔عدالت نے سیکرٹری صحت سندھ کی رپورٹ غیر اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا رپورٹ میں اموات کی وجہ عمومی بتائی گئی ہے۔ 5بچوں کی اموات زائدالمیعاد انجکشن لگنے سے ہوئی ،بچوں کی اموات کی وجہ جاننے کے لیے کمیٹی 15روز میں رپورٹ دے۔کیس کی سماعت 15روز کے لیے ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…