اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کپتان نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرادی، ضلع جھنگ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم این اے اور خانوادہ حضرت سلطان باہوؒ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018سے قبل کپتان نے ضلع جھنگ سے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی ہے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خانوادہ حضرت سلطان باہوؒ سابق ایم این اے صاحبزادہ محبوب سلطان نے گزشتہ
روز بنی گالا میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی، فیصل جاوید خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر عمران خان نے صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کو گلے لگا کر تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا جبکہ دیگر رہنمائوں نے بھی صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔