جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مردہ بھارتی شخص پوسٹمارٹم سے قبل زندہ ہو گیا

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناگپور (مانیٹرنگ ڈیسک)  بھارت میں ڈاکٹروں کی نا اہلی کے باعث مردہ قرار دیا گیا شخص 24 گھنٹے مردہ خانے میں رہنے کے بعد زندہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق ہمانشو بھردواج نامی نوجوان کار حادثے میں شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے غلطی سے مردہ قرار دے دیا۔ نوجوان کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا جہاں وہ 24 گھنٹے رہا لیکن ڈاکٹر جب لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے لگے۔

تو نوجوان کی نبض چل رہی تھی جس پر ڈاکٹر حیران رہ گئے اور نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال کے پرائیویٹ وارڈ منتقل کرکے اسے طبی امداد دی گئی۔  ڈاکٹر ہاتھوں سے لکھے نسخے نہیں دے سکتے ،وزارت صحت ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ناگورہسپتال میں زیر علاج مذکورہ نوجوان کوجب اسپتال لایا گیا تو وہ شدید زخمی تھا۔ نوجوان کی ذہنی موت ہوچکی تھی تاہم اس کا نظامِ تنفس وقفے وقفے سے کام کررہا تھا۔ جب اسے مردہ قرار دیا گیا تو اس وقت نوجوان کی سانس ر±کی ہوئی تھی جس پر ذہنی موت کے بعد اس کے طبی طور پر مردہ (میڈیکلی ڈیڈ) ہونے کا فیصلہ کردیا گیا جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…