ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

چیئرمین سینٹ کا انتخاب،ہمیں مزید کتنے ووٹوں کی ضرورت ہے جس کیلئے ہمیں کچھ لین دین کرنا پڑے گا ،خواجہ آصف نے بڑا اعتراف کرلیا، حیرت انگیز اعلان

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کیساتھ تعلقات میں تناؤ ہے ، دونوں ملکوں کے ایک دوسرے پر اعتبار کی کمی ہے ،ماضی میں امریکہ کیساتھ بہتر تعلقات رہے ہیں مگر آج کل دونوں جانب سے تعلقات اچھے نہیں ہیں ، امریکہ آج بھی ہماری فضائی حدود سے گزر کے افغانستان میں حملے کرتا ہے ، مشرف نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ انہوں نے پاکستان سے لوگ پکڑ کر امریکہ کے حوالے کئے ،پاکستان نے 27افغانی پکڑ کر امریکہ کے حوالے کئے ہیں جو امریکہ کو مطلوب تھے ،

ہماری کوشش ہے کہ ہم گرے لسٹ میں کم سے کم عرصہ رہیں ، ہمیں دیے گئے ٹاسک اگر ہم جلدی مکمل کر لیں تو پھر ہم اس لسٹ سے نکل سکتے ہیں ، پاکستان کے روس کیساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں ، ان کے ساتھ ایل این جی معاہدے پر کام جاری ہے ، ایل این جی معاہدے سے ملکی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا ،میاں شہبازشریف وزارت عظمیٰ کیلئے بہترین امیدوار ہیں ، ان کی کارکردگی بھی لاجواب ہے ، میاں نوازشریف ایم این اے تک نہیں بن سکتے مگر طوطی پھر بھی انہی کا بول رہا ہے ، مریم نواز پارٹی کا مستقبل ہیں ان کو پبلک میں پذیرائی مل رہی ہے ، مریم نواز جو سیاست کر رہی ہیں وہ اس دور کی سیاست ہے ۔وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کیساتھ تعلقات میں تناؤ ہے ، دونوں ملکوں کے ایک دوسرے پر اعتبار کی کمی ہے ، ماضی میں امریکہ کیساتھ بہتر تعلقات رہے ہیں مگر آج کل دونوں جانب سے تعلقات اچھے نہیں ہیں ، 80کی دہائی میں لڑی گئی جنگ امریکہ ہماری مدد کے بغیر نہیں جیت سکتا تھا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نائن الیون کے بعد بھی امریکہ کو ہماری ضرورت پڑی ہے تو ہم نے ان کی مدد کی ، امریکہ آج بھی ہماری فضائی حدود سے گزر کے افغانستان میں حملے کرتا ہے ، مشرف نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ انہوں نے پاکستان سے لوگ پکڑ کر امریکہ کے حوالے کئے ، امریکہ نے پاکستان کو مطلوب افراد کی فہرست دی ، پاکستان نے 27افغانی پکڑ کر امریکہ کے حوالے کئے ہیں جو امریکہ کو مطلوب تھے ، جغرافیائی لحاظ سے امریکہ آج بھی پاکستان کو استعمال کررہا ہے ، ماضی میں نے ہم کئی غلطیاں کی ہیں ، ہم نے افغان جنگ کی بڑی بھاری قیمت ادا کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور حکومت مل کر اگر اپنے معاملات کو مل بیٹھ کر ٹھیک کر لیتے تو اس سے اچھی اور نیک بات اور کوئی نہیں ہے ، بطور ہمسائے ہماری کوئی مدددرکار ہوئی تو ہم تیار ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم گرے لسٹ میں کم سے کم عرصہ رہیں ، ہمیں دیے گئے ٹاسک اگر ہم جلدی مکمل کر لیں تو پھر ہم اس لسٹ سے نکل سکتے ہیں ، پاکستان نے بے پناہ قربانیوں کے بعد دہشت گردی کی آگ کو ٹھنڈا کیا ہے ، پیپلزپارٹی کی حکومت میں ہم ایف اے ٹی ایف کی دونوں لسٹوں میں رہے ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے روس کیساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں ، ان کے ساتھ ایل این جی معاہدے پر کام جاری ہے ، ایل این جی معاہدے سے ملکی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میاں نوازشریف کی بنائی پالیسیز کو ہی شاہد خاقان عباسی نے جاری رکھا ہوا ہے ، لودھراں حلقے میں جہانگیر ترین کی فتح کے بعد سے ہماری فتح تک ہم نے 70ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیا ہے ۔ اس کو اگر کسوٹی بنا کے پرکھیں تو آپ ہمارے ووٹ بینک میں اضافے کا خود ہی اندازہ کر سکتے ہیں ، ہمارے اراکین نے آزادحیثیت سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا ، تین ،چار مہینے میں عام انتخابات ہونے والے ہیں ، انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ، ہماری پارٹی متحد ہے ۔ چوہدری نثار سے متعلق سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہاکہ میں ان کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا ، میرے کافی عرصے سے ان سے تعلقات نہیں ہیں اس لئے میرا حق نہیں بنتا کہ ان کے بارے میں کوئی بات کروں ، اس وقت اہم یہ ہے کہ جو بھی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا نشان لیکر جائے گا اور ان کیساتھ وفاداری نبھائے گا وہ ہی سرخرو ہوگا اور عوام کی نظر میں بھی عزت پائے گا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میاں نوازشریف ایم این اے تک نہیں بن سکتے مگر طوطی پھر بھی انہی کا بول رہا ہے ، پارٹی چھوڑنے والے بھی آزادحیثیت سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا ہر کارکن نوازشریف کا وفادار ہے ، میاں شہبازشریف وزارت عظمیٰ کیلئے بہترین امیدوار ہیں ، ان کی کارکردگی بھی لاجواب ہے ، باقی حتمی فیصلہ پارٹی ہی کرے گی ، مریم نواز پارٹی کا مستقبل ہیں ان کو پبلک میں پذیرائی مل رہی ہے ، مریم نواز جو سیاست کر رہی ہیں وہ اس دور کی سیاست ہے ، میری اوقات نہیں کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کسی نام کا تعین کروں ، میاں نوازشریف جس کو بھی نامزد کریں گے وہ سب سے بہترین امیدوار ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ 60کی دہائی میں یا 80کی دہائی میں فوج کا ساتھ اتنا برا نہیں سمجھا جاتا تھا ، میاں نوازشریف نے بھی تسلیم کیا کہ ماضی میں ہم سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں جس میں آپ آئی جے آئی بنوانا ، فوج کی بالادستی کو تسلیم کرنا کہہ سکتے ہیں ، آج کل یہ باتیں نہیں چلتی ، مریم نواز موجودہ دور کی سیاست کر رہی ہیں ۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے ، ہمارے اپنے اور اتحادی ووٹس ملا کر تقریباً49ووٹ بننتے ہیں ،ہمیں مزید 4ووٹوں کی ضرورت ہے جس کیلئے ہمیں کچھ لین دین کرنا پڑے گا ، پچھلے تین چار سال میں سیاست میں بہت تناؤ آیا ہے اسے کم کرنے کی کوشش کریں گے ، سیاست میں کوئی حرف آخر نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ آئین سب سے اہم دستاویز ہے اور ہمیں پاکستان میں آئین کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…