منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

ایمنسٹی انٹرنیشنل کو پاکستان میں پھانسیوں پر تشویش

datetime 28  اپریل‬‮  2015 |

نیوریارک(نیوزڈیسک )حقوق انسانی کی بین الاقوامی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستان نے دسمبر میں سزائے موت پر عملدرآمد کی بحالی کے بعد سے سو افراد کو پھانسیاں دینے کا ’شرمناک سنگ میل‘عبور کر لیا ہے۔تنظیم کے مطابق پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ پھانسیاں دینے والے ملکوں کی صف میں شامل ہوتا جا رہا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ا±س نے پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد17 دسمبر سے پھانسیوں پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد سے آج منگل تک پاکستان میں 100 پھانسیاں ریکارڈ کی ہیں۔تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صرف چار ماہ میں سو لوگوں کو پھانسیاں دے کر پاکستانی حکام یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ان کے لیے انسانی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں نائب نگراں ڈیوڈ گریفتھ نے کہا کہ ہمارے خدشات اس لیے بڑھ گئے ہیں کہ کئی مقدموں میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور وہ بین الاقوامی قانون کے طے کردہ کم ترین معیار پر بھی پورا نہیں اترتے۔انہوں نے کہا کہ’ موت کی یہ کنویئر بیلٹ، جرم اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کے حل میں قطعی طور پر مددگار نہیں ہو سکتا اس لیے اسے فوری ختم کیا جائے۔‘ڈیوڈ گریفتھ نے کہا کہ ’پاکستان میں پھانسیوں کی تعداد میں حالیہ ہفتوں کے دوران خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور اب یہ روز کا معمول بن گیا ہے۔ اگر حکومت پاکستان نے فوری طور پر پھانسیوں پر دوبارہ پابندی عائد نہ کی تو کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ اس سال مزید کتنی زندگیاں ضائع ہوں گی۔‘ایمنسٹی کے بیان کے مطابق قتل اور دہشت گردی کی کارروائیوں جیسے سنگین بے حد قابل مذمت ہیں مگر انصاف کے نام پر لوگوں کو مارنا کسی طور اس کا توڑ نہیں۔اس کا کہنا ہے کہ جو لوگ یہ جرائم کرتے ہیں، ان پر سزائے موت کی طرف جائے بغیر شفاف انداز میں مقدمے چلائے جانے چاہییں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…