ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلوی ساحل سے 132سال پرانی بوتل برآمد ،بوتل کو جب کھولا گیا تو اس میں سے ایک تحریر ملی ،یہ تحریر کس کیلئے تھی اور اسے کیوں بھیجا گیا تھا

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کے ساحل پر 132 سالہ قدیمی بوتل برآمد ہوئی ،بوتل کے اندر سے جرمن زبان میں تحریر ایک پیغام بھی ملا ہے۔ یہ بوتل ساحل کی ریت میں دھنسی ہوئی تھی۔اس تاریخی دریافت کا سہرا ایک آسٹریلوی خاتون کے سر ہے۔ ٹونیا اِلمین نامی یہ خاتون مغربی آسٹریلیا کے صوبائی دارالحکومت پرتھ سے 180 کلو میٹر شمال میں ’’ویج آئی لینڈ‘‘کے ساحل پر چہل قدمی کر رہی تھیں۔ٹونیا اِلمین نے بتایا یہ مجھے پرانی طرز

کی ایک خوبصورت بوتل لگی۔ میں نے اسے یہ سوچ کر اٹھایا کہ میری کتابوں کے درمیان رکھی یہ اچھی لگے گی۔ میرے بیٹے کی گرل فرینڈ نے جب بوتل سے ریت صاف کی تو اسے یہ تحریر لکھی نظر آئی۔ پیغام نم تھا اور ایک دھاگے میں لپٹا ہوا تھا۔ٹونیا اِلمین کا کہنا تھا کہ وہ لوگ اس بوتل کو گھر لے آئے۔ پیغام کو کھولا تو جرمن زبان میں کوئی مدھم سی تحریر ملی۔ یہ میسیج بارہ جون سن 1886 کو لکھا گیا تھا۔ کاغذ کی پشت پر تحریر تھا،’’ جس کسی کو بھی یہ پیغام ملے وہ اسے ہیمبرگ میں جرمن نیوی کی رصدگاہ  یا پھر قریبی جرمن قونصل خانے پہنچا دے۔‘‘مغربی آسٹریلین میوزیم کے ایک ترجمان نے جرمن خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ بوتل اِلمین کو اکیس جنوری کو ملی تھی۔ویسٹرن آسٹریلین میوزیم نے ایک بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ بوتل ایک جرمن جہاز ’پاؤلا‘ سے سمندر میں پھینکی گئی تھی۔ یہ عمل جرمن نیوی آبزرویٹری کے اس 69 سالہ تجرباتی منصوبے کا ایک حصہ تھا جو سمندری کرنٹ کو بہتر طور پر سمجھنے اور زیادہ تیز اور زیادہ کارآمد بحری راستوں کی تلاش کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…