پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف، مریم نواز، زرداری اور شہباز شریف ملک چھوڑنے والے ہیں،چوہدری نثار نگران وزیراعظم ہونگے، پاکستان کا سیاسی منظر نامہ تبدیل۔۔دھماکہ خیز خبر نے ہلچل مچا دی

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لکھ کر دیتا ہوں کہ نواز شریف اورمریم نواز ملک چھوڑ کر باہر چلے جائیں گے، زرداری بھی ملک چھوڑ دینگے، احد چیمہ کی زبان کھل گئی تو شہباز شریف بھی چلے جائیں گے، نگران حکومت یا عبوری حکومت کیلئے میرے ذہن میں کوئی امیدوار ہے تو وہ چوہدری نثار علی خان ہیں، کاش وہ اتنے پر اعتماد ہوتے کہ ان کو وگ کی ضرورت نہ پڑتی، خواہش ہے کہ ہر ہفتے

صدر پاکستان، وزیراعظم ، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان کو کھانے پر اکٹھا ہونا چاہئے، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما اور معروف وکیل نعیم بخاری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ میں لکھ کر دیتا ہوں کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ملک چھوڑ کر باہر چلے جائیں گے جبکہ آصف زرداری بھی ملک چھوڑ دیں گے۔ نعیم بخاری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر احد چیمہ نے زبان کھول دی تو شہباز شریف بھی ملک چھوڑ کر باہر چلے جائیں گے۔ نگران حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نگران یا عبوری حکومت کیلئے اگر میرے ذہن میں کوئی امیدوار ہے تو وہ چوہدری نثار علی خان ہیں لیکن کاش وہ اتنے پر اعتماد ہوتے کہ ان کو وِگ کی ضرورت نہ پڑتی۔ نعیم بخاری کی اس بات پر جب ان سے چوہدری نثار علی خان کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بابت دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کوئی بری بات نہیں بلکہ میں ذاتی طور پر اس بات کا قائل ہوں کہ ہر ہفتے صدر پاکستان، وزیراعظم ، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان کو کھانے پر اکٹھا ہونا چاہئے۔ کہ وہ تحریک انصاف بنانے کے مخالف تھے، عمران خان نے جب تحریک انصاف بنائی تو میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جن سے انہوں نے مشورہ کیا اور میں نے انہیں رائے دی کہ وہ سیاسی جماعت نہ بنائیں بلکہ سوشل ورک جاری رکھیں

کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ عمران خان اگر سوشل ورک کو آگے بڑھاتے ہیں تو عبدالستار ایدھی سے بھی آگے نکل جائیں گے کیونکہ پاکستانی عوام ان پر اعتماد کرتے تھے اور ان کی سوچ پیسے سے بالاتر تھی ۔ یہ بات میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ عمران خان کی جب اپنی پہلی اہلیہ جمائما خان سے طلاق ہوئی ، اس وقت جمائما خان کی دولت 200ملین پائونڈ تھی اور اگر یہ طلاق لندن میں ہوتی تو عمران خان کو 100ملین پائونڈ ملتے ۔

عمران خان کے وکلا نے بھی انہیں اس بارے میں آگاہ کر دیا تھا مگر انہوں نے مسترد کر دیا ان کا کہنا تھا کہ عورتوں سے بھی کوئی پیسے لیتا ہے۔ میں تحریک انصاف کا خاموشی سے رکن بننا چاہتا تھا مگر عمران خان میرے گھر آئے ، وہ مجھ پر بہت شفیق ہیں اور میں بھی ان کا بہت احترام کرتا ہوں۔ تحریک انصاف میں شمولیت کے فوری بعد حامد خان نے مجھے کہا کہ پانامہ کیس بنانا ہے ،

اگر مجھے پتہ ہوتا ہے کہ یہ کام مجھ سے لیا جانا ہے تو میں کبھی خدا کی قسم تحریک انصاف جوائن نہ کرتا۔ میں نے دو سال قبل جون 2016میں ایک ٹی وی چینل پر بیٹھ کر کہہ دیا کہ نواز شریف ماضی کا قصہ بن چکے۔ میں نے کیس تیار کر کے حامد خان کے حوالے کر دیا کیونکہ وہ مجھے سے دو سال سینئر تھے اور کیس پر انہوں نے بحث کرنا تھی ، مجھ سمیت باقی وکلا کو بطور سٹیپنی پیچھے بیٹھنا تھا۔

کیس کے دوران حامد خان حوصلہ ہار بیٹھے جیسے ایک بائولر کی کئی گیندیں پیڈ پر تو لگیں مگر لائن سے باہر ہوں تو ایسی ہی سچویشن پانامہ کیس کے دوران بھی ہوئی جس سے حامد خان حوصلہ ہارے۔ حامد خان کے بعد تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا خیال تھا کہ کیس پر بابر اعوان بحث کریں جس پر میں نے کہا کہ بسم اللہ ضرور کریں مگر عمران خان نے مجھے آگے بڑھا دیا۔

پانامہ کیس کی وجہ سے آمدنی کا بڑا حصہ بھی گنوانا پڑا مگر بہت لطف آیا ۔ اس کیس کے دوران قانون کا ایسا حصہ پڑھنے کا بھی موقع ملا جس سے میں پہلے ناواقف تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…