پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بہت انتظار کرلیا،تارکین وطن پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلائینگے،چیف جسٹس کا وعدہ

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے تارکین وطن پاکستانیوں کوووٹ کا حق دلائینگے، دہری شہریت رکھنے والے نو منتخب سینیٹرز کی تفصیلات بھی طلب۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز اور سول سرونٹس کی دہری شہریت پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں دہری شہریت سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں 5 ، خیبرپختونخوا میں 9 ، بلوچستان میں8،

آزاد کشمیرمیں28 اور گلگت بلتستان میں ایک سول سرونٹ کی دہری شہریت ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ حالیہ انتخابات میں جیتنے والوں کے پاس بھی دہری شہریت ہے۔ سینیٹ الیکشن جیتنےوالوں میں سے کتنے لوگوں کے پاس دوہری شہریت ہے؟ ہمارے پاس یہ معلومات ہونی چاہئیں کہ کتنے سینیٹرز دہری شہریت رکھتے ہیں۔ جن کے پاس دہری شہریت ہے سینیٹرز منتخب ہونے کے بعد ان کی آئینی پوزیشن اب کیا ہو گی؟ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ بھی بتایاجائے کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں کتنے لوگوں کے پاس دہری شہریت ہے؟ اگر ایسے لوگوں نے سچائی نہ بتائی تو ان کو پکڑنے کا کیا مکینزم ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ جو آدمی پکڑا گیا وہ سرکاری افسر نہیں رہے گا۔سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فوا اور دوہری شہریت کی معلومات نہ دینے والے 43ڈویژنز اور وزارتوں کے سیکرٹریز بھی طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تارکین وطن پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلائینگے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے بہت انتطار کرلیا۔ادھر لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے لئے دائر متفرق درخواست پر فریقین کو 15مارچ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے سینیٹ انتخابات کوکالعدم قرار دینےکیلئے متفرق درخواست پرسماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نہال ہاشمی کی خالی نشست و دیگر سیٹوں پرالیکشن شفاف نہیں ہوئے، سینٹ انتخابات کیلئے ووٹوں کی خرید وفروخت ہوئی، اراکین اسمبلی کودکھا دکھا کرووٹ کاسٹ کئے گئے اور آئین کے آرٹیکل62اور63پرعملدرآمد نہیں کیاگیا۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سینیٹ انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے فریقین کو15مارچ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…