اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پرنس ہیری اور مرکل کی شادی میں1200عوامی مہمان مدعو

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)آنجہانی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری کی میگھان مرکل کے ساتھ ہونے والی شادی کیلئے 1200عام افراد کو ونسر کاسل کے گراؤنڈز پر مدعو کیا گیا ہے۔ کنسنگٹن پیلس نے کہا کہ یہ افراد دولہا اور دلہن کی آمد اور رخصتی کو دیکھ سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عوام سے 1200افراد کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں جن میں مختلف عمروں اور بیک گراؤنڈ کے لوگ شامل ہیں۔ 200افراد چیرٹیز610ونسر کاسل کمیونٹی ممبرز،550رائل فیملی ارکان کراؤن سٹیٹ اور 100لوکل سکول چلڈرن شامل ہیں۔

پرنس ہیری اور میگھان مرکل کی شادی19مئی کو سینٹ جارج چیپل ونسر کاسل میں دوپہر میں ہوگی۔ شاہی جوڑا ایک بجے دوپہر برک شائر میں کیرج میں سفر کرے گا اور شادی کی تقریب میں مدعو کیے گئے افراد شاہی جوڑے کی جھلک دیکھ سکیں گے۔ پیلس نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کی آرچ بشپ کنٹربری جسٹن ویلبی شادی کرانے کا فریضہ انجام دیں گے، جبکہ سینٹ جارج چیپل میں ڈین آف ونسر ڈیوڈ کونر سروس کو کنڈکٹ کریں گے۔ چیپل میں 800افراد کی گنجائش ہے اور یہ تعداد ویسٹ منسٹر ایبے میں ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کی شادی کی سروس سے زیادہ ہے۔پیلس حکام کا کہنا ہے کہ19مئی کو ہونے والی رائل ویڈنگ کیلئے مجموعی طور پر2640افراد کو گراؤنڈز تک رسائی دی گئی ہے۔ کنسنگٹن پیلس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ پرنس ہیری اور میگھان مرکل کی خواہش ہے کہ شاہی شادی کی اس تقریب میں عوام بھی خود کو اس کا حصہ سمجھیں گے۔ شادی تمام دوسری شادیوں کی طرح ہوگی، جس میں فن اور جوائے ہوگا اور اس تقریب میں دولہا، دلہن کی روایات بھی نظر آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…