منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سندھ حکومت واپڈا کی 66ارب روپے کی نادہندہ ہے، اپوزیشن لیڈر بقایا جات وصول کر انے میں تعاون کریں ،خواجہ آصف

datetime 28  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا کہ سندھ حکومت واپڈا کی 66ارب روپے کی نادہندہ ہے ، اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی سندھ حکومت سے بقایا جات وصول کر انے میں تعاون کریں، سندھ میں پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹر بجلی کے واجبات کی مد میں ایک پیسہ دینے پر تیار نہیں ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بقایات جات کی ادائیگی کےلئے سندھ حکومت سے بات کرینگے منگل کو نکتہ اعتراض پر ایاز سومرو نے کہا کہ لاڑکانہ میں طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے، جو لوگ بل نہیں دیتے ان کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں،اس کا ازالہ کیا جائے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کے جواب میں وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فاضل رکن کی باتوں سے ہم اختلاف نہیں کر سکتے، ہم لاڑکانہ چھوڑ کر سندھ کے جس شہر میں جانا پڑا جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی دو ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا سندھ کی صوبائی حکومت کے ساتھ ادائیگیوں کا معاملہ سابق دور سے چل رہا ہے، 66 ارب روپے کی رقم سندھ حکومت نے دینی ہے، 19 ارب روپے سندھ حکومت نے تسلیم کر لئے ہیں اس کی بھی ادائیگی نہیں ہوتی،۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی رقم ادا کر دی جائے، 66 ارب کی جگہ سندھ حکومت نے ہمیں 600ملین روپے ادا کئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹر بجلی کے واجبات کی مد میں ایک پیسہ دینے پر تیار نہیں ہے، ہو سکتا ہے کہ بل غلط بن گیا ہو مگر جس رقم کو تسلیم کر لیا گیا ہے وہ رقم تو ہمیں ادا کی جائے، پنجاب سمیت ملک کے جس حصے سے بھی بل کی ادائیگی نہیں ہو گی بجلی نہیں دیں گے، بلوچستان میں بھی ٹیوب ویلوں کی بجائے ہوٹلوں میں فکس ریٹ کی بجلی استعمال ہو رہی ہے۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیر پانی و بجلی کو یقین دہانی کرائی کہ ہم سندھ حکومت سے بات کریں گے کہ وفاق کی رقم ادا کی جائے۔ اجلاس کے دور ان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن مولانا گوہر شاہ نے بتایا کہ چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور میں طوفانی بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہو چکا ہے، چارسدہ میں بجلی کا نظام بحال کرنے کے لئے فوری احکامات صادر کئے جائیں، متاثرہ لوگوں کی فوری مدد کی جائے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…