بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

(ن) لیگ جنگ و جدل کا پروگرام نہیں رکھتی، اگر ادارے گتھم گتھا ر ہے تو ہم رن وے پر کریش کر جائیں گے، احسن اقبال

datetime 3  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جنگ و جدل کا پروگرام نہیں رکھتی، اگر ادارے گتھم گتھا رہیں گے تو ہم رن وے پر کریش کر جائیں گے، مسلم لیگ(ن) کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کردیا گیا، سب سے بڑی عدالت کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے تھا کہ اس فیصلے پر سینیٹ کے انتخابات پر کیا اثرات مرتب ہوں، ڈکٹیٹر کے خلاف فیصلہ دیا گیا تو اس کے فیصلوں کا تحفظ کیا جاتا ہے۔

عالمی میڈای عدلیہ کے بارے میں جو تبصرے کر رہا ہے اس پر دل خون کے آنسو رورہا ہے، عمران خان بھی نوشتہ دیوار پڑھ رہے ہیں کہ عوام منفی سیاست کو ترک کر چکے ہیں، مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا میں بھی کامیاب ہو گی۔ ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کچھ عرصہ سے کچھ حلقوں نے سینیٹ انتخابات کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کر رکھے تھے لیکن سینیٹ کے انتخابات پرامن طریقے سے ہورہے ہیں، ناکام سیاستدانوں کی سازش کی تھیوریاں ناکام ہورہی ہیں، جمہوری نظام مستحکم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شعور پختہ ہو چکا ہے،مسلم لیگ (ن) کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کر دیا گیا، سب سے بڑی عدالت کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے تھا کہ اس فیصلے کے سینیٹ انتخابات پر کیااثرات مرتب ہوں گے،(ن) لیگ تو نااہل نہیں ہوئی، وہ رجسٹرڈ جماعت ہے، ایسا فیصلہ کیا گیا جس نے نواز شریف کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا گیا، مسلم لیگ(ن) کو سینیٹ انتخابات میں امیدوار کھڑا کرنے کے حق سے محروم کر دیا گیا، یہ انصاف پر پورا اترنے والا فیصلہ نہیں ہے،عالمی میڈیا عدلیہ کے بارے میں جو تبصرے کر رہا ہے، میں خون کے آنسو رو رہا ہوں، قوم ے لئے صدمہ ہے کہ سب سے بڑے عدالتی فورم کے بارے میں دنیا انگلی اٹھا رہی ہے، ہمارے دل رنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک فرد کیلئے فیصلے دیئے جا رہے ہیں تو سیاسی جماعت کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

یہ فیصلہ کیا کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پہلے نہیں آ سکتا تھا، ڈکٹیٹر کے خلاف فیصلہ دیا گیا تو اس کے فیصلوں کو تحفظ دیا جاتا ہے، اس سے لوگ شک و شبہ کی طرف راغب ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے درمیان محاذ آرائی برداشت نہیں کر سکتے، آئین نے تمام اداروں کی حدود متعین کر رکھی ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ اگر ادارے گتھم گتھا رہیں گے تو ہم رن وے پر کریش کر جائیں گے ۔

نہال ہاشمی کی سیٹ پر سب نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، ہم جمہوری نظام کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں، (ن)یگ جنگ و جدل کا پروگرام نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تبدیلی آ چکی ہے، اب اسٹیبلشمنٹ کی تعریف بدل چکی ہے،20کروڑ عوام اسٹیبلشمنٹ بن چکی ہے،20کروڑ عوام کے فیصلوں کو تسلیم کیا جاتا ہے، آئندہ انتخابات میں بھی (ن)لیگ کامیاب ہو گی، مسلم لیگ (ن) نے ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کی ہے، ہارس ٹریڈنگ گالی بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی نوشتہ دیوار پڑھ رہے ہیں کہ عوام منفی سیاست کو ترک کر چکے ہیں، آئندہ انتخابات میں (ن)لیگ خیبرپختونخوا میں بھی کامیاب ہو گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…