بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ایکسپلورفیڈ کی شکل میں دو نیوز فیڈز کا تجربہ کامیاب نہیں ہوسکا ، فیس بک کا اعتراف

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

لندن (آن لائن) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے اعتراف کیا ہے کہ ایکسپلورفیڈ کی شکل میں دو نیوز فیڈز کا تجربہ کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ایکسپلور فیڈ میں برانڈز، پبلشرز اور دیگر پیجز کا مواد نظر آتا ہے۔تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اب اس تجربے کو ختم کیا جارہا ہے کیونکہ نتائج منفی ثابت ہوئے ہیں۔فیس بک کے نیوزفیڈ کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ‘ آپ نے ہمیں جواب دیا ہے اور وہ یہ ہے کہ لوگ دو الگ نیوز فیڈ نہیں چاہتے، سروے کے دوران لوگوں نے ہمیں بتایا کہ وہ اس تجربے سے زیادہ مطمئن نہیں۔

اور دو الگ فیڈ سے انہیں اپنے دوستوں اور گھروالوں سے جڑنے میں کوئی مدد نہیں مل رہی’۔خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے نیوزفیڈ جو کہ فیس بک پلیٹ فارم کی روح ہے، میں کافی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کی وجہ 2016 مے امریکی صدارتی انتخابات جعلی خبروں کا تنازعہ، روسی اشتہارات اور دیگر عوامل ہیں۔اب فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنا مشن بنایا ہے کہ اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کو دنیا کے لیے اچھا ثابت کرکے رہیں گے اور ان کے بقول اب نیوزفیڈ میں ہماری توجہ صارفین کے دوستوں اور گھروالوں کی پوسٹس پر ہوگا جبکہ نیوزاسٹوریز اور وائرل ویڈیوز کم نظر آئیں گی۔کمپنی کے مطابق صارفین کو جو نیوزاسٹوریز نظر آئیں گی، ان میں بھی ایسے مقامی میڈیا اداروں کو ترجیح دی جائے گی جنھیں صارفین کی جانب سے قابل اعتماد قرار دیا جائے گا۔اب کمپنی نے کہا ہے کہ حالیہ عرصے میں کی جانے والی تبدیلیاں ایکسپلور فیڈ کے تجربے سے زیادہ بہتر ثابت ہوں گی۔ایکسپلور فیڈ کا تجربہ جن چھ ممالک میں کیا گیا وہاں پبلشرز کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی کیونکہ ان کا ویب ٹریفک آسمان سے زمین پر جاگرا تھا۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…