جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

چوہدری نثار کی پارٹی سے علیحدگی کی خبروں کا ڈراپ سین،حکومت کیخلاف سازشیں ایک ایک کر کے ناکام ہو رہی ہیں،احسن اقبال حقیقت سب کے سامنے لے آئے

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف سازشیں ایک ایک کر کے ناکام ہو رہی ہیں جب کہ چوہدری نثار کی پارٹی سے علیحدگی میں کوئی صداقت نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایک اور سنگ میل عبور کر رہا ہے کیونکہ سینیٹ الیکشن ہو رہے ہیں، پارلیمنٹ کی مدت پوری ہو گی ہم مقررہ وقت پر انتخابات کروانے کی طرف بڑھ رہے ہیں یہ چیزیں پاکستان کو ایک مضبوط مستحکم جمہوری ملک بنانے کی نشانی ہے

اس سے پاکستان کی بین الاقومی سطح پر ساکھ بہتر اور معیشت پر اچھے اثرات ہوں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد کئی قوتوں کا گمان تھا کہ مسلم لیگ(ن) منتشر ہو جائے گی اور (ن) لیگ کی مقبولیت میں کمی آئے گی لیکن ہمارے خلاف فیصلوں سے (ن) لیگ کا گراف بڑھ رہا ہے۔چوہدری نثار کی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کے سینئر رکن ہیں ان کی پارٹی سے علیحدگی میں کوئی صداقت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…