بدھ‬‮ ، 18 فروری‬‮ 2026 

حج سکینڈل،سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی پر لگائے گئے سنگین الزامات اور مقدمے کا کیا بنا؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 2  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور و معروف سکالر حامد سعید کاظمی کی جانب سے دوران انکوائری بینک اکاونٹس اور جائیداد سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے

سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ہے ۔جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ نے سماعت کی۔سماعت کے دوران فاضل جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ حامد سعید کاظمی کی بریت کے حکم کو کسی عدالت سے معطل تو نہیں کرایا گیا حامد سعید کاظمی کے وکیل نے جواب دیا کہ ابھی تک حامد سعید کاظمی کی بریت کے حکم نامے کو کسی عدالت نے معطل نہیں کیا،ہائیکورٹ تمام الزامات پر مجھے باعزت بری کر چکی ہے،عدالتی حکم پر ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نام بھی نکالا جا چکا ہے،دوران انکوائری ایف آئی اے کی طرف سے میرے اکاؤنٹس منجمد کیے گئے، ایف آئی اے کی طرف سے جائیداد بھی سیل کی گئی،مقدمات میں بری ہونے کے باوجود اکاؤنٹس بحال نہیں کیے گئے،سیل کی گئی جائیداد کا اسٹیٹس بھی کلیئر نہیں کیا گیا۔حامد سعید کاظمی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کے اقدامات کو کالعدم قرار دیکر اکاؤنٹس اور جائیداد بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے سے تحریری طور پر جواب طلب کر تے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی ۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…