اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پاکستان میں افغان سفیر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے افغان صدر کی جانب سے طالبان سے بات چیت کے آغاز کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ متحارب فریقین کے مابین بات چیت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔پرامن افغانستان، پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔
قیامِ امن کے حصول کیلئے ہر سطح کی کوشش کی جانی چاہیے۔انہوں نے افغان سفیر کے ذریعے افغان صدر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ، جبکہ صدر اشرف غنی کے فیصلے کی تائید پر افغان سفیر کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افغان حکومت چیئرمین تحریک انصاف کے جذبہ خیر سگالی کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔