اسلام آباد (نیوزڈیسک) تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں مطلوب معطل ایس ایس پی راؤ ا نوار کے بارے میں ایف آئی اے نے آگاہ کردیا ہے کہ ملزم نے کسی بھی قانونی طریقے سے بیرون ملک سفر نہیں کیا،اس طرح راؤ انوار یا تو ملک کے ہی کسی حصے میں موجود ہیں یا پھر وہ کسی غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک فرارہوچکے ہیں، معروف قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس نے راؤ انوار کی
سفری معلومات کے حصول کے لئے ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھا ،سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ریاست کے تمام ادارے راؤ انوار کی تلاش اور ان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی مدد کے پابند ہیں ،اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ملک کے تمام ایئرپورٹس سمیت بارڈر منیجمنٹ نظام کے تحت وصول ہونے والی سفری معلومات کے حوالے سے سندھ پولیس کو آگاہ کیا ہے کہ راؤ انوار نے ابھی تک کسی بھی قانونی طریقے سے بیرون ملک کا سفر نہیں کیا۔