جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک الگورتھم میں تبدیلیاں: معروف ویب سائٹ بند

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے کچھ عرصے قبل صارفین کے نیوزفیڈ کے لیے اپنے الگورتھم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے وہاں رشتے داروں اور دوستوں کی پوسٹس کو ترجیح جبکہ وائرل یا میڈیا اداروں کے مواد کو کہیں نیچے رکھنا شروع کیا تھا۔اور اس تبدیلی کا میڈیا اداروں پر بہت زیادہ منفی اثرمرتب ہوا اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو اچھے مواد سے اپنی جانب کھیچنے والی ایک معروف اور مقبول ویب سائٹ دم توڑ گئی ہے۔

فیس بک نیوز فیڈ تبدیل کرنے کا اعلان چار برسوں کے دوران لٹل تھنگز نامی ویب سائٹ نے اپنے سوشل پلیٹ فارمز پر لاکھوں فالوروز بنائے مگر گزشتہ روز اس سائٹ نے اعلان کیا کہ اب وہ اپنا کام بند کررہی ہے اور اس کی ساری ذمہ داری فیس بک کے الگورتھم میں کی جانے والی تبدیلیوں کو قرار دیا۔ فیس بک کی جانب سے رواں سال کے شروع میں الگورتھم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے دوستوں یا رشتے داروں کو ترجیح دینے کا سلسلہ شروع ہوا جو اس ویب سائٹ کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔ نیوز فیڈ تبدیل ہونے سے کیا کچھ تبدیل ہوگا؟ ایک خاتون نے اپنے ذاتی سرمائے سے اس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی اور وہ گزشتہ سال کے آخر سے اسے فروخت کرنا چاہتی تھی مگر فیس بک میں تبدیلیوں نے اس عمل کو بھی روک دیا۔ کمپنی کے مطابق ہمارا اورگینک ٹریفک (زیادہ بزنس دلانے والا) اور انفلوزر ٹریفک 75 فیصد ت ک کم ہوچکا ہے، اس سے پہلے ماضی میں الگورتھم میں کی جانے والی تبدیلیوں سے ایسا اثر نہیں پڑا تھا،موجودہ پوزیشن نے ہمیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2016 میں اس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جو اسپیسر نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ فیس بک پر بہت زیادہ انحصار نقصان نہ پہنچا دے۔ دوسری جانب فیس بک نے حال ہی میں میڈیا پبلشرز کے حوالے سے سخت رویے کو اختیار کیا ہے اور گزشتہ ماہ کمپنی کے عہدیدار کیمبل براﺅن نے ایک کانفرنس کے دوران کہا ‘ اگر آپ پبلشر ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ فیس بک آپ کے بزنس کے لیے اچھی نہیں، تو آپ کو فیس بک پر نہیں ہونا چاہئے یا اسے چھوڑ دینا چاہئے’۔

فیس بک کی موجودہ تبدیلیوں سے میڈیا اداروں کو ہی سب سے زیادہ نقصان کا سامنا ہورہا ہے جن کی رسائی اب لوگوں تک بہت کم ہوپارہی ہے، جس کے بعد یہ بھی امکان ہے کہ جھوٹی خبریں اب زیادہ تیزی سے پھیل سکیں گی۔ نیوز فیڈ میں تبدیلی سے سب سے زیادہ نقصان میڈیا، تشہیری و کاروباری اداروں کو ہوگا، کیوں کہ ان کی خبریں اور اشتہارات کو نیوز فیڈ میں کم جگہ دی جائے گی، تاہم اس سے فیس بک کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے 2018 کے آغاز پر اعلان کیا تھا کہ رواں سال فیس بک کے نیوز فیڈ کو بدل دیا جائے گا اور اب وہاں وائرل ویڈیوز، نیوز آرٹیکلز اور دیگر تشہیری مواد لوگوں کو بہت کم نظر آئے گا، اور اِس مواد کی جگہ دوستوں، گھر والوں یا دفتری ساتھیوں کی تصاویر، ویڈیوز اور اسٹیٹس اپ ڈیٹس لیں گے۔ مارک زکربرگ اِس تبدیلی کی وجہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ا ±ن کا مقصد لوگوں کو اپنے پیاروں سے زیادہ رابطے کا موقع فراہم کرنا ہے اور اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ فیس بک پر زیادہ وقت گزارنا ان کی شخصیت پر منفی اثرات مرتب نہ کرے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…