اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سابق وزرائے اعظم کی پریس کانفرنس بدنظمی کا شکار ہوگئے،جیالے پریس کانفرنس کے دوران راجہ پرویز اشرف پر برس پڑے،اس دوران دونوں وزرائے اعظم کارکنوں کو خاموش کراتے رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وسابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اورراجہ پرویز اشرف خیبر پختونخواہ میں بارشوں سے جاں بحق اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے پشاور لیڈنگ ریڈنگ ہسپتال پہنچے جہاں پر انہوں نے بارشوں سے متاثرہ افراد کی عیادت کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ہسپتال کے دورہ کے بعد دونوں رہنماﺅں نے پریس کانفرنس کی اس دوران پیپلز پارٹی کا جیالہ کھڑا ہوگیا اور راجہ پرویز اشرف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میںکارکنوں کیلئے کچھ نہیں کیا اور راجہ پرویز اشرف جب وزیر اعظم تھے تو ہمیں ذلیل کیا گیا اور پیپلز پارٹی دور میںکارکنوں کی کوئی اہمیت نہیں تھی،اس دوران دیگر جیالے کارکن کھڑے ہوگئے اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اورلڑائی ہاتھا پائی تک جا پہنچی اس دوران دونوں وزرائے اعظم کارکنوں کو چپ کراتے رہے تاہم کچھ دیر بعداحتجاج کرنے والے جیالے کو پریس کانفرنس سے نکال دیا گیا۔