بارسلونا(آئی این پی)آئندہ سال چاند پر موبائل نیٹ ورک قائم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق 2019کے دوران چاند پر پہلا موبائل نیٹ ورک قائم کردیا جائیگا اورنجی ادارے چاند پر جانے والے پہلے ڈیلی گیشن کے اخراجات برداشت کرینگے۔الشرق الاوسط نے اطلاع دی ہے کہ نوکیا ، وڈا فون اور موٹر ساز کمپنی آڈی چاند پر جانے والے ڈیلی گیشن کے اخراجات مل جل کر برداشت کرینگی جبکہ یہ کام ناسا کی جانب سے خلا نورد چاند پر بھیجنے کے 50برس
بعد کیا جارہا ہے۔ وڈا فون کاکہناہے کہ اس نے خلا میں کام کرنے کیلئے نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ذمہ داری نوکیا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ نوکیا کو ٹیکنالوجی شریک بنالیا گیا ہے۔ ایک کلو گرام وزنی آلے پر نیٹ ورک منحصر ہوگا۔ وڈا فون نے مزید بتایا کہ 2019کے دوران سپیس ایکس کمپنی کے ماتحت ویلکن نائن میزائل کے ذریعے چاندپر کیپ کینورل سے ڈیلی گیشن روانہ ہوگا۔ متعد د کمپنیاں برلن میں پی ٹی سائنٹسٹ کیساتھ مل جل کرکام کررہی ہیں۔