جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

سنیل گواسکر نے صدر کے طور پر خدمات کا 1.90 کروڑ انڈین روپے معاوضہ طلب کرلیا

datetime 28  اپریل‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک)سابق کپتان سنیل گواسکر نے گزشتہ سال انڈیا اور یو اے ای میں منعقد ہونے والی پرکشش انڈین پریمئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے صدر کے طور پر خدمات کا 1.90 کروڑ انڈین روپے معاوضہ طلب کرلیا۔سپریم کورٹ نے گواسکر کو ’ بی سی سی آئی پی ایل‘ کا صدر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ بورڈ انہیں ذمہ داری ادا کرنے کا مناسب معاوضہ ادا کرے کیونکہ وہ آئی پی ایل سیزن کے دوران اپنی دوسری میڈیا مصروفیات سے دور رہیں گے۔ورکنگ کمیٹی میں باوثوق ذرائع کے مطابق، گواسکر نے ایک خط کے ذریعے معاوضہ مانگا ہے۔
ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شریک بی سی سی آئی کے ایک سینئر رکن نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ گواسکر نے خط میں 1.90کروڑ روپے مانگے ہیں۔’یہ رقم اس عرصہ میں ٹی وی کمنٹری، کالم نویسی اور میڈیا پنڈت کے طور پر کام کرنے پر ملنے والے معاوضی جتنی ہے‘۔جب ذرائع سے پوچھا گیا کہ معاوضہ ادا کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے تو انہوں نے کہا ’ابھی تک نہیں لیکن ظاہر ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی وجہ سے انہیں معاوضہ ادا کیا جانا ضروری ہے‘۔ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ خط مالی کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا جو بعد میں ادائیگی کی منظوری دے گی۔دوسری جانب، سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بورڈ سے مشاورتی پینل میں شمولیت پر اپنے کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے مزید تفصیلات مانگی ہیں۔امید کی جا رہی ہے کہ ٹنڈولکر، سارو گنگولی اور راہول ڈراوڈ ایک اعلٰی سطحی مشاورتی پینل میں شامل ہوں گے۔ یہ پینل اگلے ہیڈ کوچ کا فیصلہ کرے گا۔پینل میں شامل ہونے کی صورت میں گنگولی ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ سے باہر ہو جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…