جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایسا زبر دست اسمارٹ فون آپ نےپہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا ،فیچرز انتہائی دلچسپ

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی  (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی ویوو کی نئی کانسیپٹ ڈیوائس کا مقابلہ کوئی اور کمپنی نہیں کر سکتی یہ ڈیوائس اپنی مثال آپ ہے۔ ویوو کے شاندار نئے کانسیپٹ اسمارٹ فون اپیکس کی اسکرین، کیمرہ اور دیگر فیچرز ایسے دلچسپ ہیں جو اب تک کبھی دیکھنے میں نہیں آئے۔ یعنی ایسی اسکرین جس پر انگلی رکھ کر فون کو ان لاک کیا جاسکتا ہے جبکہ دو دیگر فیچرز بھی دنگ کردینے والے ہیں۔ سکس انچ اسکرین کے اس موبائل فون بیزل ناممکن حد تک کم کیے گئے ہیں۔

یعنی تین سلائیڈز میں 1.8 ملی میٹر جبکہ نچلے حصے میں 4.3 ملی میٹر، اس طرح فریم اتنا سلم ہو گیا ہے کہ فرنٹ کیمرے کے لیے بلکل جگہ ہی نہیں بچی۔ اور اس چیز کومد نظر رکھتے ہوئے چینی کمپنی نے ایک انوکھا فرنٹ کیمرہ متعارف کرایا ہے جو کہ کسی ٹوسٹر کی طرح اوپری حصے پر باہر نکلتا ہے۔8 میگا پکسل لینس فون کے اوپری ایج میں 0.8 سیکنڈ میں باہر نکلتا ہے جبکہ بیک پر معمول کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ موجود ہے۔ ویوو نے او ایل ای ڈی پینلز سے اس ڈیوائس کو لوڈ کیا ہے جو کہ وائبریٹ ہوکر ویڈیوز، کالز اور گیمنگ کو ساﺅنڈ دیتے ہیں۔ویوو نے اسے ساﺅنڈ کاسٹنگ کا نام دیا ہے اور فون کی آواز حیران کن حد تک بلند ہوتی ہے۔فی الحال یہ فون کانسیپٹ ہے تو اسے فروخت کے لیے کب تک پیش کیا جائے گا، اس بارے میں کچھ کہنا ابھی ممکن نہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…