بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ڈیڈلاک ختم ،ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان کب آئیگی ،کتنے میچ کس شہر میں کھیلے جائینگے،تاریخوں کا اعلان ہوگیا

datetime 27  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد ( سی پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ کیمرون کے درمیان تازہ رابطے کے بعد پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز میں ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ملنے والی نئی تجویز کے بعد اب اس بات کا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 انٹر نیشنل اب نئی تاریخوں میں اپریل میں ہوں گے اور لاہور میں تین میچ کھیلنے

کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی آئی پی ایل کیلئے بھارت روانہ ہوں گے۔سات اپریل سے آئی پی ایل کا پہلا میچ ممبئی میں کھیلا جائے گا۔قبل ازیں یہ تین میچ 29،31مارچ اور یکم اپریل کو کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے گذشتہ سال نومبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ نجم سیٹھی نے دبئی میں خصوصی انٹرویو میں کہا کہ سیریز کے بارے میں ہمیں بھی خدشات تھے لیکن اب نئی تجویز ملی ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم لاہور میں یکم، دو اور چار اپریل کو میچز کھیلے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…