منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کے جھوٹے الزامات کی مذمت کرتاہوں ‘پی ٹی آئی قائد قوم سے معافی مانگیں ‘ الطاف حسین

datetime 28  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بھتہ خوری کا الزام کسی پر بغیر ثبوت کے لگانا، قتل کا الزام لگانے کے مترادف ہے ‘ عمران خان کے تمام الزامات کی مذمت کرتا ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ عمران خان نے کراچی آپریشن کے حوالے سے جو الزام لگائے، اس کی کوئی شہادت پیش کر سکتے ہیں؟کیا عمران خان اپنے الزام کسی عدالت میں ثابت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر لگے الزامات درست ہوتے تو 23 اپریل کو عوام ایم کیو ایم کے حق میں فیصلہ نہ دیتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے الزامات کے ثبوت لائیں، یا عدالت میں سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں انہوں نے کہاکہ عمران خان جھوٹے الزامات پر قوم سے معافی مانگیں بعد ازاں رابطہ کمیٹی، الیکشن سیل اورمختلف تنظیمی شعبوں کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمی شعبہ جات کے کارکنوں اورذمہ داروں کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ تمام تررکاوٹوں کے باوجودعوام جس طرح ایم کیوایم کو کامیاب کرانے کیلئے نکلے اوراسے کامیاب کرایا یہ عقل والوں کیلئے نشانیاں ہیں ،اسٹیبلشمنٹ کے پالیسی سازعناصر اورارباب اختیار اب عقل کے ناخن لیں، ایم کیوایم سے نفرت اوردشمنی کرنا چھوڑدیں انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے وجود کوخلوص دل سے تسلیم کرلیں، اسی میں پاکستان کی بقائ، سلامتی، یکجہتی، مضبوطی واستحکام ہے ،آپریشن کے نام پر ماورائے عدالت قتل ،

مزید پڑھئے:آسیب بگھانے کے لیے پوپ میدان میں آ گئے

دوران حراست وحشیانہ تشددسے گریزکیاجائے، الطاف حسین نے کہاکہ عدالتیں انصاف سے کام لیں اورجوجج صاحبان اپنی کرسی سے انصاف نہیں کرسکتے وہ استعفیٰ دیدیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…