کراچی۔۔۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے متحدہ قومی موومنٹ کے وزراء کے استعفے منظور کرلیے۔ مستعفی ہونے والے وزراء میں روء ف صدیقی صوبائی وزیرصنعت اورڈاکٹرصغیراحمد وزیرصحت تھے۔ گورنرسندھ نے استعفے منظورکرنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوادئیے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر سے متعلق بیان پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد ایم کیو ایم کے صوبائی وزراء،مشیروں اور معاون خصوصی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ صوبائی مشیروں فیصل سبزواری اور عادل صدیقی جبکہ معاون خصوصی عبدالحسیب خان کے استعفے پہلے ہی وزیراعلیٰ سندھ نے منظور کرلیے تھے