برلن(این این آئی)جرمن چانسلرا نجیلا میرکل نے کہا ہے کہ براعظم افریقہ میں ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے زیادہ مالی مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ہفتہ وار ریڈیائی پیغام میں انہوں
نے کہا کہ افریقی ممالک کو صرف تعاون ہی نہیں بلکہ مزید مالی امداد چاہیے۔انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے، جب بدھ کو گھانا کے صدر برلن پہنچ رہے ہیں۔ میرکل کے مطابق تمام ترقی یافتہ ممالک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ افریقہ میں ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے زیادہ سرمایا کاری کریں۔